گول میز اجلاس میں کانگریس، سی پی آئی اور دلت تنظیموں کی شرکت
حیدرآباد۔/17 جنوری، ( سیاست نیوز) پنجہ گٹہ چوراہے پر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمہ کی تنصیب کیلئے آج پریس کلب میں دلت تنظیموں کی جانب سے راؤنڈ ٹیبل اجلاس منعقد کیا گیا۔ سابق صدر پردیش کانگریس وی ہنمنت راؤ نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں شریک دلت تنظیموں اور جہد کاروں نے عدالت کے فیصلہ کے مطابق مجسمہ امبیڈکر کی واپسی کے بعد اسے پنجہ گٹہ پر نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وی ہنمنت راؤ گذشتہ دو برس سے مجسمہ کی تنصیب کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ اجلاس میں قرارداد منظور کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ امبیڈکر چوراہے پر مجسمہ کی تنصیب کی اجازت دی جائے۔ تقریباً 42 ماہ تک مجسمہ کو پولیس کی تحویل میں رکھا گیا اور عدالت کے حکم سے اسے واپس کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں انقلابی شاعر غدر، سکریٹری اے آئی سی سی سمپت کمار، سابق رکن پارلیمنٹ ملو روی، سی پی آئی کے سابق رکن راجیہ سبھا سید عزیز پاشاہ، سابق رکن اسمبلی ایم کودنڈا ریڈی، پروفیسر کانچہ ایلیا، سابق ایم ایل سی راملو نائیک، قانون داں سرینواس شرما اور دلت تنظیموں کے کئی قائدین نے شرکت کی۔ ہنمنت راؤ نے بتایا کہ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی کی قیادت میں کانگریس کا وفد چیف سکریٹری شانتی کماری سے ملاقات کرے گا۔ ر