پٹرول‘ ڈیزل کی قیمتوں میں بدستور اضافہ نے ملک میں نئی سطح پار کرلی ہے

,

   

نئی دہلی۔ پٹرول او رڈیزل کی قیمتیں جمعرات کے روز بھی مسلسل بڑھتی رہی ہیں‘ بدستور دوسرے دن قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے‘ جس کی وجہہ سے ملک میں بڑھتی قیمتوں نئی سطح پار کرلی ہے۔ جمعرات کے روز دہلی میں پٹرول کی قیمتیں میں 35پیسوں کا اضافہ ہوا ہے جو چہارشنبہ کے روز 100.21روپئے تھے وہ بڑھ کر 100.56روپئے ہوگیاہے۔

ڈیزل کی قیمتوں میں بھی شہر میں اضافہ ہوا ہے مگر یہ معمولی سمجھا جارہا ہے جو 9پیسہ کا ہے اور فی لیٹر89.62تک کااضافہ ہے۔ ملک بھر میں پٹرول او رڈیزل دونوں میں دوسرے دن بھی اضافہ ہوا ہے مگر حقیقی قیمتوں میں فرق کی وجہہ مختلف ریاستوں کے مختلف ٹیکس بھی ہیں۔

پچھلے دوماہ سے تیل کی قیمتیں بڑھتی جارہی ہیں۔ چہارشنبہ کے روز دہلی او رکلکتپ میں سو کے نشان کو پٹرول کی قیمتیں پارکر گئیں‘ مذکورہ دونوں میٹرو شہروں میں اب تک تین ہندوسوں کے نشان سے کم تھے۔

ملک بھر میں بیشتر ریاستیں 100روپئے سے زائد کی قیمتوں پر فی لیٹر پٹرول فروخت کررہے ہیں۔

تیل کمپنیوں کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وباء کی وجہہ سے عالمی مارکٹ پر پڑنے والے اثرکے پیش نظرپٹرولیم اشیاء کی کھپت میں کمی کی وجہہ سے پٹرول او رڈیزل کی قیمتوں میں بدستور اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

تاہم پٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر قریب سے نظر رکھی جارہی ہے۔ کچی تیل کی قیمت عالمی مارکٹ میں تقریبا75ڈالر فی بیرل ہے۔

مگر اکٹوبر2018میں یہ 80ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی مگر اس کے بعد بھی پٹرول کی قیمتیں ملک میں 80روپئے فی لیٹر تھیں۔

یکم مئی سے 90.40روپئے فی لیٹر کی شروعات کے ساتھ‘ اب پٹرول کی قیمت100.56روپئے فی لیٹر قومی درالحکومت میں ہے‘ اور69دنوں میں یہ 10.16روپئے تک کا اضافہ ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت بھی درالحکومت میں 8.89 کاپچھلے دوماہ میں اضافہ ہوا ہے۔