پہلے صدارتی مباحثہ میں بیڈن کاٹرمپ پر حملہ”وہ جھوٹا ہے“

,

   

نیویارک۔ ڈونالڈ ٹرمپ کو جھوٹا اور وہ شخص”جس کو اس بات کا اندازہ نہیں ہے وہ کیا کہہ رہا ہے“ قراردیتے ہوئے ڈیموکرٹیک صدراتی امیدوار جوئے بیڈن نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے کرونا وائرس پر دئے گئے ردعمل کوتنقیدوں کے گھیرے میں لیاہے‘

مذکورہ وائرس کی وجہہ سے امریکہ میں 200,000لوگوں کی موت ہوئی ہے ملک بھر میں معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔

امریکہ انتخابات برائے2020کے لئے محض35دن قبل منگل کی رات اوہیو کے کلیو لینڈ میں پیش ائے پہلے مباحثہ میں صدر ٹرمپ اور بیڈن ایک دوسرے کے مدمقابل ائے ہیں۔

سال2020کی صدراتی بحث میں سرفہرست رہنے والے کویڈ19عالمی وباء پر 90منٹ کے مقررہ وقت میں ٹرمپ نے اپنا ردعمل پیش کیاہے۔

اس بحث کا آغاز ٹرمپ کے حالیہ سپریم کورٹ کے انتخاب گرموضوع سے ہوا تھا۔

جسٹس روتھ بادیر گنس برگ کی اچانک موت کے بعد فوری بعد ٹرمپ نے ایمی کونی بیریٹ کا انتخاب عمل میں لایاتھا‘ جس کی وجہہ سے ڈیموکرٹیک نے خدشہ ظاہر کیاکہ ٹرمپ قدامت پسند اکثریت6-.3سے ملک کی سب سے بڑی عدالت میں اپنے ایجنڈہ کو وسعت دے رہے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنی بیریٹ کے انتخاب پر کہاکہ ”ہم نے انتخابات میں جیت حاصل کی ہے اور ہمیں انہیں منتخب کرنے کا پورا حق حاصل ہے اورکچھ لوگ جنھیں کوئی نہیں جانتا اس پراعتراض کریں گے“۔ بیڈن نے کہاکہ”ہر چیز جو انہوں نے کہی ہے وہ جھوٹ ہے

۔غلط آدمی غلط وقت پر“۔ ٹرمپ کے کئی دعوؤں پر بیڈن نے اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے کہاکہ ”اس شخص کو معلوم بھی نہیں ہے وہ کیاکہہ رہا ہے“۔

بیڈن نے ٹرمپ کے اس متنازعہ تبصرے کا بھی مذاق اڑایا جس میں بلیچ کو کروانا وائرس کا امکانی علاج بتایاگیاتھا۔

ٹرمپ کے لئے یہ اہم انتخابی مہم کالمحہ ایسے وقت میں آیاہے جب نیو یارک ٹائمز نے ٹرمپ کے ٹیکسوں کے متعلق چونکا دینے والی تحقیقات کا انکشاف کیاہے۔

ٹائمز کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے مذکورہ سال جودوبارہ صدر بننے کے لئے دوڑ لگارہے ہیں وفاقی آمدنی ٹیکس میں 750روپئے ٹیکس اداکیاہے اور پچھلے پندرہ سالوں میں انہوں نے دس سال کے وفاقی ٹیکس ادا نہیں کئے ہیں۔

سال2016کے مقابلے اس مرتبہ ٹرمپ کی حمایت میں ان کے اہم رائے دہندے گروپ کہیں نظر نہیں آرہے ہیں۔ بیڈن کچھ گوشوں اور میدان عمل میں نمایاں بڑھت حاصل کی ہے۔

مزید دو مباحثے اگلے ماہ 15اکٹوبر میامی اور 22اکٹوبر کو ناش ویلا میں منعقدہوں گے