پیگاسیس معاملے پر راہول کا بیان: وہ آپ کے فون پر سب کچھ پڑھ رہے ہیں

,

   

راہول نے ٹوئٹ کیاکہ”ہمیں معلوم ہے کہ وہ آپ کے فون پر کیا سب کچھ پڑھ رہا ہے! پیگاسیس“۔
نئی دہلی۔کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے پیر کے روز فون ٹیپنگ معاملہ کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔راہول نے ٹوئٹ کیاکہ”ہمیں معلوم ہے کہ وہ آپ کے فون پر کیا سب کچھ پڑھ رہا ہے! پیگاسیس“۔

اسی کے ساتھ انہوں نے اپنا 16جولائی کو کیاگیا ایک ٹوئٹ بھی ٹیگ کیا کہاکہ”میں حیران ہوں ان دونوں آپ لوگ کیا پڑھ رہے ہو

کانگریس جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجیوالا نے کہاکہ یہ حکومت ”ٹیپنگ جیوی“ ہے اور اس نے آر ایس ایس قائدین کو تک نہیں بخشا ہے اور یہ ایک ”سراغ رساں سرکار“ ہے۔

اتوار کے روز دی وائیر نے رپورٹ دی ہے کہ 40سے زائد صحافیوں‘ اپوزیشن کے تین بڑی شخصیات‘ ایک ائینی اختیار‘نریندر مودی حکومت خدمات انجام دینے والے دو وزرا‘ سکیورٹی تنظیموں کے موجودہ اور سابق سربراہ اور اہلکاروں اور بے شمار کاروباری افرادوہ ہندوستانی ہیں جو غیرمنقولہ ڈیٹا بیس میں شامل ہیں۔پیگاسیس کے ڈیٹا بیس پراجکٹ کے نمبرات میں ایک سپریم کورٹ کے موجودہ جج کے نام پر بھی رجسٹرارڈ تھا۔

تاہم دی وائر اس بات کی تصدیق سے قاصر رہا ہے کہ آیا وہ نمبر جو مذکورہ جج نے فہرست میں شامل ہونے سے قبل دیاتھا‘ اس کا اب بھی واٹس ایپ یا دیگر پیغام رساں ایپس کے لئے استعمال کیاجارہا ہے جب اس کا انتخاب عمل میں آیاتھا۔

اس میں کہاگیاہے کہ ”جب تک ہم اصل تعداد کی تنصیب کا تعین نہیں کرلیتے اس وقت کے دوران ہم جج کے نام کو روک کر رکھتے ہیں“۔

دی وائر اوراس کے پارٹنرس نے کہاکہ ایسے کسی نام کی بھی وہ شناخت نہیں کریں گے جو انسداد دہشت گردی کے عنوان پر مشتمل ہے۔