پی ایف ائی لیڈر نے ہائی کورٹ ججوں کے خلاف متنازعہ بیان دیا

,

   

کیرالا پولیس نے جمعہ کے روز پی ایف ائی نعرے بازی معاملے سے متعلق 18مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے
الپوزہ۔حالیہ اشتعال انگیز نعرے بازی کے پیش نظر کیرالا پاپولر فرنٹ (پی ایف ائی) لیڈر یحییٰ تینگال نے ہفتہ کے روز ہائی کورٹ ججوں کے خلاف ایک متنازعہ بیان دیا او رکہاکہ ”چڈی بھگوا“ ہے۔

الپوزہ میں ایک ریالی میں تینگال نے کہاکہ ”عدالتیں اب آسانی کے ساتھ صدمہ میں آرہی ہیں۔ ہائی کورٹ کے ججں بھی ہماری الپوزہ ریالی کے نعرے سن کر حیرت زدہ ہورہے ہیں۔ اس کی وجہہ آپ جانتے ہیں؟اس کی وجہہ ان کی چڈی بھگوا ہے۔کیونکہ یہ زعفرانی ہے اس لئے تیزی سے وہ گرم ہوجائے گی۔ آپ کو جھلسنے کا احساس ہوگا اور آپ مشتعل ہوجائیں گے“۔

ایک وائرل ویڈیو میں پی ایف ائی الپوزہ ریالی میں ایک لڑکے کو نعرے لگاے ہوئے دیکھا گیا ہے کہ ”ہندوؤں کو چاہئے کے اپنے آخری رسومات کے لئے چاول رکھ لیں اور عیسائیوں کو چاہئے کہ وہ اپنے آخری رسومات کے لئے بخور رکھ لیں۔ آپ سنجیدگی کے ساتھ تم رہنا چاہتے ہو ہماری زمین پر رہیں اگر تم سنجیدگی کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے تو ہمیں آزادی معلوم ہے۔

سنجیدگی کے ساتھ رہیں‘ سنجیدگی کے ساتھ رہیں‘ سنجیدگی کے ساتھ رہیں“۔ جو پی ایف ائی کے ساتھ لائن میں نہیں رہنے پر سزائے موت کی دھمکی کے ساتھ اس کو کیرالا میں رہنے والے ہندو او رعیسائی آبادی کے لئے راست طور پر دھمکی مانی جارہی ہے۔

کیرالا پولیس نے جمعہ کے روز پی ایف ائی نعرے بازی معاملے سے متعلق 18مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔کیرالا ہائی کورٹ نے پولیس کو پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے خلاف مبینہ اشتعال انگیز نعرے بازی کے ضمن میں مناسب کاروائی کرنے کی ہدایت دی ہے جو الپوزہ میں 21مئی کی ریالی کے دوران لگائے گئے تھے۔

اس سے قبل پی ایف ائی کے ریاستی صدرسی پی محمد بشیر نے منگل کے روز کہاتھا کہ نعرے بازی راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے خلاف تھی۔ انہوں نے مزیدکہا تھا کہ ان کی پارٹی آر ایس ایس دہشت گردی کے خلاف اپنی لڑائی او رمزاحمت جاری رکھے گی۔