چھتیس گڑھ: خاتون نے چلتی ٹرین میں بچہ جنم دیا، بہتر سہولت فراہم کرنے پر مسافرین کا محکمہ ریلوے سے اظہار تشکر

,

   

رائے پور: ایک خاتون نے ٹرین سمپرکرانتی ایکسپریس میں ایک بچہ جنم دیا۔ ذرائع کے مطابق لکشمی اپنے شوہر سنتوش کے ساتھ ٹرین میں سفر کررہی تھی۔ ٹرین جب اترپردیش کے جھانسی کے قریب تھی پیٹ کے دردشروع ہوگیا۔ انہوں نے ٹی ٹی ای سے اس کی شکایت کی۔ ٹی ٹی ای نے فوراً کنٹرول روم سے اس معاملہ میں مدد کرنے کی خواہش کی او رساتھ ہی ڈاکٹرس کی ٹیم مہیا کرنے کی درخواست کی۔

لیکن تب تک لکشمی نے ٹرین میں سفر کررہے دیگر مسافروں کی مدد سے بچہ جنم دیدیا۔اور ماں اوربچہ دونوں صحت مند بتائے گئے۔ بعد ازاں ماں و بچہ کو مزید میڈیکل سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ٹرین کو مدھیہ پردیش کے شاڈول اسٹیشن پر آدھا گھنٹہ کے لئے روک دیا گیا۔ مسافرین ٹی ٹی ای کے تعاون کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور محکمہ ریلوے سے اظہار تشکر کیا۔