نئی دہلی: مشہور سماجی کارکن مدھو سودن گوشالہ اور ریسلنگ فیڈریشن کے ڈاکٹر زبید الرحمان فوڈ کارپوریشن آف انڈیا(FCI) کے رکن بنائے گئے ہیں۔ڈاکٹر زبید الرحمان عوامی کاموں کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ ان کی خوبیوں کو دیکھ کر حکومت ہند نے انہیں یہ بڑی ذمہ داری سونپی ہے۔ڈاکٹر زبید الرحمان نے حکومت ہند اور وزیر پیوش گوئل کا شکریہ ادا کیا ہے۔ بتا دیں کہ ڈاکٹر زبید الرحمان خیراتی اور تعلیمی پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ٹونگا کی کنگڈم آف کامن ویلتھ نیشنل یونیورسٹی نے انہیں ان کی شاندار سماجی خدمات پر ڈاکٹریٹ کے خطاب سے نوازا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں ایئر وج سوشل ورک، ایشیا پیسیفک چیمبر آف کامرس آف انڈیا، ینگ اے ایجنسی انٹرنیشنل ایوارڈ فار سوشل کی طرف سے بھارت گورو ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ فی الحال انہیں فوڈ کارپوریشن آف انڈیا(FCI) کا ممبر بنایا گیا ہے۔