کانگریس‘ جے ڈی(ایس) ٹیپو کے حامی‘ کرناٹک محض بی جے پی کے تحت محفوظ ہے۔ امیت شاہ

,

   

شاہ نے کہاکہ بی جے پی ہی واحد ہے جو کرناٹک کی ترقی کے لئے کام کرسکتی ہے‘ کچھ مذکورہ جے ڈی (ایس) او رکانگریس نے کبھی نہیں کرسکتی ہے۔
دکشانا کینڈا۔مرکزی وزیر امیت شاہ نے ہفتہ کے روز کانگریس اور جے ڈی(ایس) پر رکیک حملہ کیا اور کہاکہ دونوں اپوزیشن پارٹیاں کرناٹک میں ٹیپو سلطان کے حامی ہیں۔

شاہ جو یونین کو ا پریشن منسٹر بھی ہیں دکشانا کینڈا ضلع کے پوتور میں سنٹرل اریکانوٹ اور کوکا مارکٹینگ اور پروسیسنگ کواپرٹیو لمٹیڈ(کامپکو)کی گولڈ جوبلی تقریب کی افتتاحی تقریب میں ایک بڑی ہجوم سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ ”آپ کو ہی فیصلہ کرنا ہے آیا جے ڈی(ایس) او رکانگریس جو ٹیپو سلطان کے حمایتی ہیں کو ووٹ دیں گے یارانی ابکا(پروتوگالیوں سے لڑنے والی مقامی رانی) کے ماننے والوں کو ووٹ دیں گے“۔

شاہ نے کہاکہ بی جے پی ہی واحد ہے جو کرناٹک کی ترقی کے لئے کام کرسکتی ہے‘ کچھ مذکورہ جے ڈی (ایس) او رکانگریس نے کبھی نہیں کرسکتی ہے۔شاہ نے مزیدکہاکہ ”کانگریس نے 1700پاپولر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف ائی) کے ورکرس کو رہا کیا وہیں وزیراعظم نریندر مودی نے اس تنظیم پر امتنا ع عائد کردیا۔کانگریس کی آؤ بھگت کی پالیسیوں نے ملک کے انضمام اور سکیورٹی کو تباہ کردیاہے“۔

انہوں نے مزید کہاکہ بی جے پی کے تحت اہل قیادت وزیراعظم مودی ہی ریاست کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ ہوم منسٹر نے کہاکہ ”وزیراعظم مودی نے دہشت گرد ی او رنکسلزم کا خاتمہ کردیا۔

جے ڈی(ایس) اور کانگریس دونوں ہی کا دعوی تھا کہ ارٹیکل370کشمیر سے ہٹالیاگیاتو خون کا دریا بہے گا۔ مگر وزیراعظم مودی ی حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا کہ کوئی بھی تشدد کی ایک بھی کاروائی کرنے کی ہمت نہ کرنے“۔

علاقے کی ثقافت کی ستائش کرتے ہوئے شاہ نے کہاکہ انہوں نے فلم ”کنٹرا‘‘ دیکھی ہے او روہ ہدایت کار کوبھی جانتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ”اس فلم میں منگلور و علاقہ کی شاندار ثقافت اور روایت کو پیش کیاگیاہے“۔