کرناٹک کابینہ میں توسیع۔ کانگریس نے 24کابینی عہدوں کوقطعیت دی

,

   

سدارامیہ کے سخت گیر حامی تومکور ضلع سے کے این راجا نا اور ضلع بیلاری سے بی ناگیندر کو بھی شامل کیاگیاہے او ردونوں کا تعلق درج فہرست قبائیل سے ہے


بنگلورو۔ کرناٹک میں کانگریس حکومت نے کابینہ میں توسیع کے عمل کو پورا کرلیاہے۔ کابینہ کے لئے 24ناموں کوقطعیت دیدی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تاہم سابق چیف منسٹر جگدیش شیتر اورڈپٹی چیف منسٹر لکشمن ساواڈی جنھوں نے بی جے پی سے چھلانگ لگاکر کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی اور لنگایت ووٹ بینک میں ڈراڑ ڈالنے میں مدد کی تھی کابینہ عہدے سے محروم رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گڈگ ضلع سے کانگریس کے سینئر لیڈر ایچ کے پاٹل جس کا تعلق نامداری ریڈی کمیونٹی سے ہے‘ بنگلوروم میں ہیبال سیٹ کی نمائندگی کرنے والے کرنشا بائری گوڈا‘ مانڈیا ضلع سے این چولو واریا سوامی‘ میسو ر ضلع سے کے وینکٹیش اور چکا بالا پور ضلع سے ایم سی سدھاکر اور تمام کا رتعلق وکا لیگا کمیونٹی سے ہے کو کابینہ میں شامل کیاگیاہے۔

بیدار سے تعلق رکھنے والے سینئر کانگریس لیڈر ایشوار کھاندارے‘ یادگیر سے شرن باسپا درشن پور‘ وجئے پورا سے شیو آنند پٹیل‘ دیونگری کے ایس ایس ملکارجن‘ بیلگاوی سے لکشمی ہیبالکر جو تمام لنگایت کمیونٹی سے ہے کے نام بطور وزراء شامل کئے گئے ہیں۔

چیف منسٹر سدارامیہ کے دائیں ہاتھ ڈاکٹر ایچ سی مہادیواپا ضلع میسور سے‘ باگلکوٹ ضلع سے آر بی تھیما پور اور کوپال ضلع سے شیوراج تنگا ڈاگی جن تمام کا تعلق درج فہرست طبقات سے ہے وزراء ہوں گے۔

سدارامیہ کے سخت گیر حامی تومکور ضلع سے کے این راجا نا اور ضلع بیلاری سے بی ناگیندر کو بھی شامل کیاگیاہے او ردونوں کا تعلق درج فہرست قبائیل سے ہے۔

بنگلور و سے گاندھی نگر سیٹ کی نمائندگی کرنے والے 6مرتبہ کے رکن اسمبلی اور سابق ریاستی صدر دنیش گونڈو راؤ کو بھی کابینہ میں جگہ ملی ہے۔ ان کا تعلق برہمن کمیونٹی سے ہے۔

اترا کنڈا ضلع سے ماگویرا کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مانکال ویدیا کواسی علاقے میں کانگریس کے سینئر لیڈر آر وی دیشانڈے پر ترجیح دی گئی ہے۔

بیدر کی نمائندگی کرنے والے مسلم کمیونٹی سے کانگریس کے ایک سینئرلیڈر رحیم خان بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔ ایس ٹی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے تین وقت کے رکن اسمبلی راگھو مورتی پر جین کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے چترا درگا سے ڈاکٹر سدھاکر کو ترجیح دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ وزراء میں مراٹھا سماج سے تعلق رکھنے والے دھرواڑ کے سنتو لاڈ‘ رائے چور کے این ایس بوسراجو‘ بی سی کمیونٹی سے راجو‘ کوربا کمیونٹی سے سدارامیہ کے بے حد قریبی بھائی راتھی سرویش بھی شامل ہیں۔

سابق چیف منسٹر بی ایس یدارواپا کے آبائی مقام پر پارٹی کے جڑیں مضبوط کرنے کے مقصد سے شیوا موگا سے مدھو بنگاراپا کو پارٹی نے شامل کیاہے۔

بنگاراپا کا تعلق ایڈیگا او بی سی کمیونٹی سے ہے۔ فہرست کے حساب سے اگر دیکھیں تو چیف منسٹرسدارامیہ نے اپنے ڈپٹی ڈی کے شیو ا کمارپر سبقت برقرار رکھی ہے۔

چھ لنگایت‘ چار واکالنگاس‘ پانچ او بی سی‘ تین ایس سیز‘ دو ایس ٹی ایز جبکہ برہمن‘ مسلم‘ جین اور ریڈی کمیونٹی سے ایک ایک کودوسری فہرست میں کابینہ میں جگہ فراہم کی گئی ہے۔