کرونا وائرس کے متعلق تازہ جانکاری۔عالمی وباء کے متعلق وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے بات

,

   

جوائنٹ سکریٹری وزرات صحت لاؤاگروال نے کرونا وائرس کے ملک میں حالات پر تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہاکہ ا ب تک 2902معاملات درج تھے جبکہ کل سے 601نئے مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں۔

نئی دہلی۔ ہندوستان میں کرونا وائرس کے معاملات3072تک پہنچ گئے ہیں جس میں 75لوگوں کی موت بھی شامل ہے اور 212لوگ اسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر واپس لوٹیں گے۔

وہیں مہارشٹرا میں نئے47معاملات درج کئے گئے ہیں‘ جبکہ 25نئے معاملات اگرہ میں رونما ہوئے ہیں۔

اس وائرس سے عالمی سطح پر ابتک 58871لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

جان ہاپکنس کے مطابق ہفتہ کی صبح تک عالمی سطح پر کروناوائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد گیارہ لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

مذکورہ امریکہ میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں اس عالمی وباء سے 1500اموات ہوئے ہیں جو جمعرات اور جمعہ کے درمیان کی ہیں۔

اس ملک میں مثبت معاملات277828تک پہنچ گئے ہیں‘ درایں اثناء اٹلی میں 14981لوگوں کے مرنے کی خبر ہے جو اب تک کی سب سے بڑی تعداد