کنبھ سے واپس لوٹنے والے ’کرونا کاپرساد‘ تقسیم کررہے ہیں‘ ممبئی میئر

,

   

کشوری پیڈنیکر نے کنبھ میلا سے واپس لوٹنے والوں کو قرنطین میں رکھنے کی ضرورت زوردیا تاکہ وباء کو پھیلنے سے روکا جاسکے


ممبئی۔مہارشٹرا میں کویڈ معاملات اوراموات میں تیزی کے ساتھ اضافہ کے پیش نظر ممبئی میئر کشوری پیڈنیکر نے کہاکہ شہر میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیاجانا چاہئے۔

یہ کہتے ہوئے کنبھ سے واپس ہونے والے جہاں بھی جارہے ہیں ’کرونا کا پرساد‘ تقسیم کررہے ہیں انہوں نے زوردیا کہ وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے انہیں قرنطین کرنے کی ضرورت ہے۔

اے این ائی سے بات کرتے ہوئے پیڈنیکر نے کہاکہ ”چیف منسٹر کو چاہئے کہ وہ ایک اجلاس طلب کریں تاکہ لاک ڈاؤن کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیاجاسکے۔

میں سمجھتے ہوں کویڈ19کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایک مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ کیاجانا چاہئے“۔

کنبھ میلہ سے واپس ہونے والوں پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں پیڈنیکر نے کہاکہ ”جس طرح دہلی میں مسلم اجتماع سے معاملات میں اضافہ ہوا تھا‘ اسی طرح جو لوگ کنبھ سے واپس لوٹ رہے ہیں وہ کرونا پرساد کی طرح مختلف ریاستوں میں تقسیم کررہے ہیں اور اس سے ہر ریاست متاثر ہورہی ہے۔

وزیراعظم نے کنبھ کو روکنے کے لئے ٹوئٹ تو کیاہے مگر یہ رک بھی گیاتو ہم اس وقت تک اس وباء سے نہیں بچ سکتے جب تک اپنے طور پر واپس لوٹنے والے اپنی اپنی ریاستوں کو خود کوقرنطین نہ کرلیں۔

ممبئی میں بھی ہم واپس لوٹنے والوں کو قرنطین کے تحت رکھنے کے متعلق سونچ رہیں ہیں“۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”پچھلی مرتبہ ستمبر میں جب کویڈ کے معاملات میں اضافہ ہورہا تھا‘ ہم نے جمبو سنٹرس کی شروعات کی تھی‘ اسپتال تیار کئے تھے اور تمام قسم کے مریضوں کے لئے ائسولیشن مرکز کا انتظام کیاتھا۔

مگر جیسے ہی متاثرین کی تعداد میں کمی ائی لوگ لاپروا ہ ہوگئے‘ مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ حکومت سست ہوگئی ہے۔بارہا چیف منسٹر نے کہا ہے کہ کرونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے صرف معاملات میں کمی ائی ہے۔

شادیوں‘ پارٹیوں‘ کلبس‘پبس میں لوگ اکٹھا نہ ہوں مگر لوگوں نے اس انتباہ پر کوئی توجہہ نہیں دی۔ اس کا نتیجہ آج ہم سارے لوگوں کے سامنے ہے“۔

مذکورہ ممبئی مئیر نے کہاکہ شہر کے 95فیصد لوگ کویڈ قواعد پر کاربند ہیں مگر وہ جو 5فیصد لوگ ہیں دوسروں کے لئے مسئلہ پیدا کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ”ممبئی کے 95فیصد لوگ کویڈ تحدیدات پر عمل کررہے ہیں مگر وہ جو پانچ فیصد ہے وہ دوسرے کے لئے مسئلہ کھڑا کررہے ہیں“۔

ممبئی مئیر نے زوردیا کہ ”خود کی حفاظت کریں۔ آپ کی حفاظت کے لئے ہر وقت ہم یہاں پر موجود ہیں۔ اسی طرح معاملات میں اضافہ ہوتارہاتو حالات بہت مشکل ہوجائیں گے کیونکہ پچھلے ستمبرمیں ایسی صورتحال تھی او راب اپریل کے ابتداء سے ہی یہ صورتحال ہے۔

اب بھی وقت ہے‘ خود میں بہتری لائیں‘ خود کی اور اپنے گھر والوں کی حفاظت کریں تاکہ ملک کی خدمت کرسکیں“۔

درایں اثناء بی جے پی رکن اسمبلی منیش چودھری جو شری ہری لال بھگوت میونسپل اسپتال بوری ویلی ویسٹ کا دورہ کیا ہے نے کیاکہ میڈیکل آکسیجن کی قلت کی وجہہ سے بی ایم سی کی نگرانی میں چلائے جانے والے اسپتال سے مریضوں کو منتقل کیاجارہا ہے۔

ملک کی ابتر صوتحال والی ریاستوں میں مہارشٹرا کاشمار ہے جہاں پر کویڈ کے معاملات میں روز بہ روز تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

منسٹری کے مطابق ملک بھر میں پچھلے 24گھنٹوں میں 1341اموات درج کئے گئے ہیں جبکہ پچھلے 24گھنٹوں میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد1.23,354تک پہنچ گئی ہے