کوئلہ اسکام۔ ایچ سی گپتا کو تین سال قید کی سزا

,

   

اسکے علاوہ عدالت نے سابق جوائنٹ سکریٹری کے ایس کو دو سال اور ڈائرکٹر مکیش گپتا کو چار سال قید کی سزا بھی سنائی ہے
نئی دہلی۔ مہارشٹرا کوئلہ کی کان کی اجرائی میں بے قاعدگیوں کا پتہ چلنے کے بعد کوئلہ اسکام معاملے میں سابق کوئلہ سکریٹری ایچ سی گپتا کو پیرکے روز دہلی کی ایک سی بی ائی خصوصی عدالت نے چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔

اسکے علاوہ عدالت نے سابق جوائنٹ سکریٹری کے ایس کو دو سال اور مذکورہ کوئلہ اسکام میں ناگپور نژاد کمپنی ایم ایس گریس انڈسٹریز لمیٹیڈ کے ڈائرکٹر مکیش گپتا کو چار سال قید کی سزا بھی سنائی ہے۔

راؤس ایونیو عدالت کے (کوئلہ اسکام) میں مذکورہ خصوصی جج ارون بھر دواج نے پیر کے روز سزا پر فیصلہ سنانے کے دوران ایک لاکھ روپئے کاجرمانہ ایچ سی گپتا پر جبکہ کے ایس کروپا پر 50,000روپئے‘ مکیش گپتا پر 2لاکھ اور ناگپو ر نژاد گریس انڈسٹریز پرلمٹیڈپر جرمانہ عائد کیاہے۔

اسی عدالت نے پچھلے ہفتہ ایچ سی گپتا کو انسداد رشوت ستانی ایکٹ 1988کی دفعہ 120بی اور دفعہ 13(2)ار /ڈبلیو‘13(1)(ڈی)جبکہ کے ایس کروپا کو دفعہ 120بی اور دفعہ 120بی اور دفعہ 13(2)ار /ڈبلیو‘13(1)(ڈی) اور مکیش گپتا کو دفعہ120بی اور ائی پی سی کی دفعہ 420اور ان ہی دفعات کے تیت گریس انڈسٹریز کو خاطی قراردیاتھا۔

مذکورہ عدالت نے انہیں مہارشٹرا میں لوہارا ایسٹ کوئلہ بلاک کی اجرائی سے متعلق کوئلہ اسکام کے ضمن میں سزا سنائی ہے۔

طویل مدت تک چلنے والی عدالتی کاروائی کے بعد یہ فیصلہ سنایاگیاہے کہ۔ سی بی ائی نے یہ بھی کہا ہے کہ مذکورہ کمپنی نے اپنی درخواست میں دعوی کیاہے کہ اس کی مالیت120کروڑ روپئے کی ہے جبکہ اس کا اپنا نٹ ورک 3.3کروڑ روپئے کاہی ہے صرف کمپنی نے فرضی گنجائش کا اظہار کیااور 30,000ٹی پی اے کے مقابل 1,20,000ٹی پی اے گنجائش سے کانکنی کی ہے۔