کویڈ متاثرہ شخص کی تدفین سے کرناٹک کا کوئی مسلم قبرستان انکار نہیں کرسکتا

,

   

گڈیال کے مطابق‘ تمام مصدقہ اور غیر مصدقہ قبرستان انتظامی کمیٹیوں کا ان ہدایتوں پر عمل کرنا ہوگا۔

بنگلورو۔ریاست میں تدفین سے انکار کے کچھ واقعات سامنے آنے کے بعد جمعہ کے روز ایک عہدیدار نے کہاکہ کرناٹک کے کسی بھی قبرستان میں اسلام کو ماننے والے فرد جس کاانتقال کویڈ19سے ہوا ہے اس کی تدفین سے انکار نہیں کرسکتا ہے۔

جنوبی ہند کی ریاست میں قبرستان کی تمام انتظامی کمیٹی منتظمین سے مخاطب ہوکر گڈیال نے یہ پیغام دیاہے۔

سنجیدگی کے ساتھ تدفین کے لئے انہوں نے قبرستان کی تمام انتظامی کمیٹیوں کو نوڈل افیسروں سے تعاون کرنے کی ہدایت دی ہے۔

گڈیال کے مطابق‘ تمام مصدقہ اور غیر مصدقہ قبرستان انتظامی کمیٹیوں کا ان ہدایتوں پر عمل کرنا ہوگا۔

کویڈ سے مرنے والوں کی نعشوں کی تدفین سے متعلق کچھ قبرستان کی عدم تعان کی معاملات کی روشنی میں مذکورہ ریاستی حکومت نے انتظامی کمیٹیوں کو یہ ہدایتی پیغام دیاہے۔

کرناٹک میں کویڈ19کے جملہ معاملات جمعرات کے روز50,000کا نشانہ پار کرچکے ہیں جس میں تازہ معاملے4,169ہیں جبکہ 104مزیداموات نے ریاست میں کویڈ سے مرنے والوں کی تعداد کو 1032تک پہنچادیاہے