کویڈ کے معاملات میں ہر روز اضافہ کی جانکاری اسرائیل نے دی

,

   

یروشلم۔ اسرائیل میں منگل کے روز کویڈ کے3590نئے معاملات کے ساتھ متاثرین کی جملہ تعداد اچھل کر137565تک پہنچ گئی ہے‘ فبروری سے شروع ہوئی اس وباء میں ایک روز میں اب تک کا یہ سب سے زیادہ اضافہ ملک میں دیکھا گیاہے۔

اسرائیل کی وزرات صحت نے کہاکہ اموات میں 14سے 1040تک کا اضافہ ہوا ہے وہیں تشویش ناک حالت میں رہنے والے مریضوں کی تعداد 470سے گھٹ کر 454ہوگئی ہے‘زنہو نیوز ایجنسی کے بموجب اسپتال میں فی الحال 936مریض زیر علاج ہیں۔

نئی 1548صحت یابی کے بعد سے صحت یاب ہونے والی کی تعداد 107,003تک پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ وینٹلیٹر پر رہنے والے مریضوں کی تعداد بھی 143تک پہنچ گئی ہے۔منگل کی ابتدائی ساعتوں میں اسرائیل نے نئے مخالف کرونا وائرس اقدامات کا اعلان کیا

جس میں درجنوں شہروں اور کمیونٹیو ں پر عبوری لاک ڈاؤن شامل ہے تاکہ کرونا وائرس کی وباء کو پھیلنے سے لڑا جاسکے۔

وزیراعظم کے دفتر اور وزرات صحت کے جاری کردہ مشترکہ بیان کے مطابق مذکورہ نئے تحدیدات جس کو اسپیشل وزراتی کمیٹی کی جانب سے منظوری دی گئی‘

جو 40شہریوں‘ پڑوسی علاقوں اور اسرائیل بھر کے ٹاؤنس میں نافذ کیاگیا۔

سات دنوں کا لاک ڈاؤن جس میں 7بجے سے 5بجے صبح تک کرفیو رہے گا اور اسکولوں کے لئے کنڈر گارڈنس بھی بند رہیں گے۔