کیرالا کے کنونشن میں پیش ائے دھماکے میں ایک کی موت 36زخمی

,

   

واقعہ کے پریشان کردینے والے مناظر جو ٹیلی ویثرن چیانلوں پر دیکھائے گئے اس میں پولیس جوانوں اور فائرریسکیوٹیموں کو مقام واقعہ سے لوگو ں کو نکالتے ہوئے دیکھا گیاہے۔

اتوار 29اکتوبر کی صبح کیرالا کے کالامسری میں واقعہ یہواوہ کے ایک گرجاگھر میں 2000سے زائد لوگوں کے اکٹھا ہونے کے موق پرپیش ائے متعدد دھماکوں میں ایک شخص کی موت اور36دیگر زخمی ہوئے ہیں

۔کیرالا ڈی جی پی ڈاکٹر شیخ درویش صاحب کے مطابق ابتدائی جانچ میں ائی ای ڈی ڈیوائس دیکھی گئی ہے اور پولیس اس کی جانچ کررہی ہے۔

https://x.com/ANI/status/1718528797069480252?s=20

میڈیاسے بات کریت ہوئے کیرالا ڈی جی پی ڈاکٹر شیخ درویش صاحب نے کہاکہ ”صبح ایک اندازے کے مطابق 9:40بجے صبح زامرہ انٹرنیشنل کنونشن اورایکزیبشین سنٹرمیں ایک دھماکہ ہوا جس میں ایک فرد کی موت اور36لوگ زخمی ہوئے ہیں جو زیرعلاج ہیں۔

کنونشن سنٹر میں ہم نے دیکھا کہ ایک علاقائی کنونشن ہورہا تھا۔

تمام سینئر عہدیدارن موقع پرہیں۔ ہمارے ایڈیشنل ڈی جی پی بھی راستے میں ہیں۔

بہت جلد میں بھی موقع پر پہنچ رہا ہوں۔ سارے معاملے کی ہم ایک جانچ کرہے ہیں‘ اس واقعہ کے پس پردہ کون ہیں وہ جانکاری حاصل کرلیں اور سخت کاروائی کی جائے گی“۔

https://x.com/ANI/status/1718530124721840453?s=20

ڈی جی پی نے عوام سے سوشیل میڈیاپر اشتعال انگیز پیغامات پھیلانے سے باز رہنے کااستفسا رکیااورایسا کرنے پر سخت کاروائی کا انتباہ بھی دیاہے۔

واقعہ کے پریشان کردینے والے مناظر جو ٹیلی ویثرن چیانلوں پر دیکھائے گئے اس میں پولیس جوانوں اور فائرریسکیوٹیموں کو مقام واقعہ سے لوگو ں کو نکالتے ہوئے دیکھا گیاہے۔

کنونشن سنٹر میں پیش ائے دھماکے کے مناظر لوگوں کو چیختے اورہال کے اندر آگ کے شعلے اٹھتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد سنٹر کے باہر سینکڑوں لوگ جمع ہوگئے۔


این سی جی کی ٹیمیں موقع واردات پر پہنچے
این ایس جی کی ایک اٹھ رکنی ٹیم دھماکے کی خبر سننے کے بعد کنونشن سنٹر پہنچی۔ علاقے کو مہربند کردیاگیا ہے۔ مقام واقعہ کی جانچ بم اسکوڈ اور فارنسک ٹیم کررہی ہے۔

ریاستی وزیرصحت ویناجارج نے تمام میڈیکل افسران کو ڈیوٹی پر رہنے کاحکم دیاہے۔ کالامسری میڈکل کے تمام اسپتالوں‘ ایرناکولم جنرل اسپتال اورکوٹایم میڈیکل کالج کوعلاج کے لئے الرٹ پررکھا گیاہے


چیف منسٹر کو لگا صدمہ‘ شاہ سے کی بات
دہلی میں رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے کیرالا چیف منسٹر پینارائے وجین نے کہاکہ ریاستی ڈی جی پی سے انہوں نے بات کی ہے جو موقع پر سینئر افسران کے ساتھ موجود ہیں۔

دہلی میں جہاں پر وہ کچھ پارٹی پروگرام میں شرکت کے لئے گئے ہیں چیف منسٹر نے رپورٹرس سے کہاکہ ”یہ افسوسناک واقعہ ہے۔ ایک فرد کی موت ہوئی ہے باقی کے دوکی حالت تشویش ناک ہے۔ ایک تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور مزید تفصیلات میں بعد میں بتائے جائیں گے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”اس واقعہ کو سنجیدگی کے ساتھ دیکھا جارہا ہے“۔

مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے وجین سے بات کی اورحالات کی جانکاری حاصل کی۔ ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ ”ہوم منسٹر نے کیرالا چیف منسٹر سے بات کی اوروجین نے واقعہ کی تفصیلات سے انہیں واقف کروایاہے“۔

ایرناکولم سے کانگریس ایم پی حیبی ایڈن جو مقام واقعہ پر گئے تھے نے رپورٹرس کو بتایاکہ ان کے ایک دوست جس نے کنونشن میں شرکت کی تھی کہ مطابق بہت سارے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔