گوڈ سے کی تعریف کرنے والے وزیرکیخلاف وزیراعظم ایک لفظ بھی نہیں بولے

,

   

راجیو گاندھی کی 75ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے طارق انور کا خطاب۔ میم افضل نے کہاکہ جو لوگ ائین اورقانون میں یقین رکھتے ہیں ان کو جمع کرنے کا وقت اگیا ہے۔

نئی دہلی۔مہاتما گاندھی کی 150ویں اور راجیو گاندھی کی 75ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد عمل میں لایاگیا‘ جس میں نفرت چھوڑ بھارت جوڑ و مہم کی شروعات کی گئی۔

اس دوران کل ہند قومی تنظیم کی نیشنل کونسل میڈنگ سے خطاب کرتے ہوئے قومی تنظیم کے قومی صدر او رسابق مرکزی وزیرطارق انور نے کہاکہ جس وقت ال انڈیاقومی تنظیم کا قیام عمل میں آیاتھا‘ حالات آج سے زیادہ مختلف نہیں تھے۔

مندر او رمسجد کے نام پر لوگوں کو لڑانے کی سازشیں ہورہی تھیں۔ طارق انور نے لوگو ں سے اپیل کی کہ وہ ائین اورقانون پر بھروسہ کریں۔

انہو ں نے کہاکہ پورے این ڈی اے کو 45فیصد ووٹ ٹلا ہے جبکہ آج بھی یوپی اے او رہم خیال لوگوں کو55فیصد ووٹ ملا ہے۔ لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ کس طرح تمام اپوزیشن کو ایک منچ پر لایاجائے۔

انہوں نے کہاکہ افسوس یہ ہے کہ باپو کے قاتل گوڈ سے کے مندر کی تعمیرکی نہ صرف وکالت ہورہی ہے بلکہ شرمناک بات یہ ہے کہ ابھی پارلیمنٹ کے حالیہ سیشن میں جس طرح مودی سرکارکے وزیرپرہلاد پٹیل نے سینہ ٹھوک کر

گاندھی کے قاتل گوڈ سے کی ستائش کی اور اس کی وکالت کی اس نے یہ بات پوری طرح سے واضے کردی ہے کہ ملک کو کس سمت میں لے جانے کی کوشش ہورہی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ سادھوی پرگیہ کو کبھی دل سے معاف نہیں کرپاؤ ں گا‘لیکن وہ اپنے وزیر پرہلاد پٹیل کی گوڈسے نوازی پر ایک لفظ بھی نہیں بولے۔

کانگریس پارٹی کے ترجمان میم افضل نے کہاکہ موجود حالات کانشہ جب لوگوں کے ذہن ودماغ سے اترے گا تب اسبات کا اندازہ ہوگا کہ ملک کا کتنا نقصان ہوا ہے۔

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ صدر راجیش للوٹھیا نے کہاکہ آج تمام پسماندہ او رغریب لوگوں کو نشانہ بنایاجارہا ہے۔

اس لئے تمام پسماندہ اور غریب لوگوں کوایک منچ پر آنا ہوگا۔دہلی پردیش قومی تنظیم کے صدر عبدالسمیع سلمانی نے تمام مہمانوں کااستقبال کیا۔

مہارشٹرا پردیش قومی تنظیم کے صدر مناف حکیم نے کہاکہ ہمارے دادا کو کالا پانی کی سزا ملی دیکھ اس بات کا ہے کہ ملک پر اقتدار ان لوگوں کا ہے جنھوں نے انگریزوں سے معافی مانگی۔

یوپی کے سابق وزیر ویریندر سنگھ‘ ہریانہ کے صدر راجہ انصاری‘ کانگریس لیڈر حنظلہ عثمانی‘ بلال احمد‘ حاجی عارفین منصوری‘ اسلام الدین کیسری‘ شاہد صدیقی‘ شریف احمد ادریسی‘ بھائی طاہر‘ سجاد حسین انصاری‘ عبدالواحد قریشی‘ عاصم احمد ممبئی‘ سمیت متعدد لوگوں نے خطاب کیا۔ آخر میں مہمانوں کاشکریہ بھی ادا کیاگیا۔