گیان واپی مسجد تہہ خانہ میں پوجا کے خلاف آلہ اباد ہائی کورٹ نے فیصلہ کیامحفوظ

,

   

واراناسی کی ضلعی عدالت نے 31جنوری کو فیصلہ دیاتھا کہ ایک پوجاری گیان واپی مسجد کے جنوبی تہہ خانہ میں مورتیوں کی پوجا کریگا۔


پریاگ راج۔گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں ہند و پجاریوں کو دی گئی پوجا کی اجازت پر چیالنج کی جانے والی اایک درخواست پر آلہ اباد ہائی کورٹ نے جمعرات کے روزاپنا فیصلہ محفوظ کردیاہے۔

وارناسی میں کاشی وشواناتھ مندر سے متصل مسجد کے امور کی نگرانی کرنے والی انجمن انتظامیہ کمیٹی کی دائر کردہ درخواست پر جسٹس روہت رنجن اگروال نے سنوائی کی‘ اس بات کی جانکاری کمیٹی کے وکیل ایس ایف اے نقوی نے دی ہے۔

نقوی نے مزیدکہاکہ ”معاملے پر سنوائی مکمل ہوگئی ہے اور عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کردیاہے“۔

سپریم کورٹ کی جانب سے وراناسی عدالت کے فیصلے کے خلاف احکامات کی مانگ پر مشتمل درخواست کو مسترد کرنے اور ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کے استفسار کے کچھ گھنٹوں بعد ہی 2فبروری کے روز انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی ہائی کورٹ سے رجوع ہوگئی تھی۔

واراناسی کی ضلعی عدالت نے 31جنوری کو فیصلہ دیاتھا کہ ایک پوجاری گیان واپی مسجد کے جنوبی تہہ خانہ میں مورتیوں کی پوجا کریگا۔