گیان واپی مسجد کی طرف مارچ کرنے سے شنکر آچاریہ کو روک دیاگیا

,

   

سینئر پولیس اور ایڈمنسٹریشن افسران نے کہاکہ مذکورہ سادھو نے اجازت نہیں لی تھی اور انہیں مذکورہ عمارت کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔


واراناسی۔پولیس کے مطابق مذکورہ واراناسی ضلع ایڈمنسٹریشن نے جیوتیش پیٹھ شنکر اچاریہ سوامی اومکتیشوار نند سرسوتی کی ”اصل وشواناتھ“کا کی پوجا کے لئے گیان واپی مسجد کی عمارت کی طرف مارچ کرنے سے روک دیا۔

سینئر پولیس اور ایڈمنسٹریشن افسران نے کہاکہ مذکورہ سادھو نے اجازت نہیں لی تھی اور انہیں مذکورہ عمارت کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

عدالت کی نگرانی میں مئی 2022کے دوران ”وضو خانہ“ سے ”شیولنگ“ برآمد ہونے کے دعوی کے بعد مذکورہ شنکر آچاریہ نے مسلسل پوجا کے حق پر مشتمل ایک درخواست دائرکی تھی۔

بھیلو پور اسٹنٹ کمشنر آف پولیس(اے سی پی) اتل انجان ترپاٹھی اور دیش سوامید اے سی پی اودیش پانڈے نے کہاکہ مذکورہ سادھو اگر پوجا کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ضلع ایڈمنسٹریشن اور پولیس سے اجازت لینے ہوگی۔سادھو کے اعلان کے پیش نظر کیدار مٹھ علاقے میں شری ویدیامٹھ پر پولیس کی بھاری جمعیت تعینات کردی گئی تھی۔

جب سادھو اور ا ن کے حواری باہر ائے پولیس نے انہیں روک دیاجس کے بعد مذکورہ اے سی پیز اور سادھو کے مابین شدید بحث ہوئی۔ مذکورہ سادھو نے کہاکہ وہ 40سالوں سے گیان واپی پوجا کے لئے جارہے ہیں اور کئی سناتنی اس پر عمل کرتے ہیں و کیا گیان واپی کے اندر مورتیوں کی پوجا کی سادھوں کو اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ وزیرخانہ میں برآمد مبینہ ”شیولنگ“ بھگوان ادی ویشویشوار کا ہے جس کو روز بغیر پوجا کے نہیں چھوڑا جاسکتا ہے۔

اپنے مقدمہ میں انہوں نے ہر روز مورتی پوجا کے میدان میں مبینہ پائی جانے والے ”شیولنگ“ کی پوجا کی اجازت طلب کی ہے۔ان کی یہ درخواست سیول جج(سینئر ڈویثرن)کی عدالت میں دائرکی گئی ہے۔اپریل2023میں ضلع جج کی عدالت میں اس کو منتقل کردیاگیا اور گیان واپی سے متعلق چھ دیگر معاملات کے ساتھ جوڑدیاگیاہے۔