ہاردیک پٹیل نے اپنی بچپن کی دوست سے کی شادی

,

   

اتوار کی صبح پاٹیدار کوٹہ احتجاج کے لیڈر ہاردیک پٹیل نے سریندر نگر ضلع کے مولی تعلقہ کے دس گرگاؤں میں ایک معمولی تقریب کے ساتھ اپنی بچپن کی دوست سے شادی کرلی۔

پٹیل جس کا تعلق احمد آباد کے ویرام گام تعلقہ سے ہے نے جودراصل ویرام ٹاؤن کے چندن نگر کنجل پٹیل سے شادی کرلی جن کے والدین فی الحال سورت میں رہ رہے ہیں۔

کنجال پاٹیدار نہیں ہے مگرقبل ازیں والدین نے کہاکہ وہ ہاردیک کے احتجاجی موقف کی حمایت کرتی ہیں۔

دس گر گاؤں کی اومیا ماتا مندر جو کڈوا پاٹیدار سماج کا مندرہے میں 125افراد پر مشتمل سادگی کے ساتھ شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔

ساونی نے کہاکہ ’’ مہمانوں کی فہرست125افراد تک محدود رہی۔ تعجب کی بات یہ رہی کہ کوئی سیاست داں‘ سماج اور مذہبی بڑی شخصیت کو مدعو نہیں کیاگیاتھا۔ مہمانوں میں قریبی رشتہ دار اور دونوں خاندانوں کے لوگ شامل تھے۔ شادی کی رسم 11بجے دن میں ادا کی گئی‘‘۔

ساونی نے کہاکہ ہاردیک کے دوست اراکین اسمبلی جنگیش میوانی اور کانگریس لیڈر الپیش ٹھاکر کو بھی شادی میں مدعو نہیں کیاگیاتھا‘‘۔

ساونی نے میریر کو بتایا کہ’’ پی اے اے ایس لیڈروں میں سے بھی برجیش پٹیل اور مجھے مدعو کیاگیاتھا‘‘۔

انہوں نے کہاکہ ’’ ہفتہ کے روز منڈ مہورت تقریب کے روز ہاردیک کے گھر پر منعقد ہوئی تھی۔

ہاردیک کے گھر والوں کی خواہش تھی کہ شادی اونجھا کے اومیا دھام میں ہو‘ جو ان کے آبائی گاؤں ہے مگر ہاردیک پر وانجھا میں داخلہ پر امتناع کی وجہہ سے گھر والوں نے دگ سر کا انتخاب کیا۔کنجل ہاردیک پٹیل کی بہن مونیکا پٹیل کی دوست ہے اوردونوں کی ملاقات اس طرح ہوئی تھی۔

کنجل کڈی کے کالج سے کامرس گریجویٹ ہے۔