ہریانہ۔ گاؤ رکشک بیٹو بجرنگی کی فریدآباد میں گرفتاری

,

   

مدکورہ گاؤ رکشک بجرنگ فورس کا سربراہ جس پر ہریانہ پولیس نے وی ایچ پی کی ریالی کے دوران نوح میں مسلم کمیونٹی کے خلاف بھڑکاؤ ویڈیوجار ی کرتے ہوئے تشدد کوہوا دینے کامقدمہ درج کیاتھا۔


خودساختہ گاؤ رکشک اورسربراہ ’گاؤ رکشا بجرنگ فورس‘ راج کمار عرف بیٹو بجرنگی جس پر حال میں نوح میں تشدد کو بھڑکانے کے معاملے میں مقدمہ درج کیاگیاتھا منگل کے روز فریدآباد میں پولیس نے بیٹو کو اس کے مکان سے گرفتار کرلیاہے۔

نوح میں جولائی 31کے روز فرقہ وارانہ فسادات رونما ہوئے تھے جس میں 6لوگوں کی جان چلی گئی اور88لوگ شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ تازہ جانکاری کے مطابق 230لوگوں اب تک نوح پولیس نے گرفتارکرلیا ہے وہیں گروگرام پولیس نے 79لوگوں کو فرقہ وارانہ تشدد کے ضمن میں گرفتار کرلیاہے۔

نوح میں وشواہندو پریشد کی ریالی سے قبل بیٹو بجرنگی نے مبینہ طورپر اشتعال انگیز بیانات پرمشتمل ویڈیوسوشیل میڈیا پر پوسٹ کئے تھے‘ جو انٹرنٹ پر کافی تیزی سے وائر ل ہوئے۔ نوح صدر پولیس اسٹیشن میں اے ایس پی اوشا کنڈو کی شکایتکے بعد بیٹو بجرنگی پر ایک علیحدہ مقدمہ بھی بنایاگیا ہے۔

بیٹو بجرنگی کے خلاف ائی پی سی کی دفعات148‘149‘332‘353‘186‘368‘397‘506کے بشمول آرمس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

اس سے قبل یکم اگست کے روز فرید آباد کے دابوا پولیس اسٹیشن میں اس کے خلاف یاترا کے آغاز سے قبل مسلم کمیونٹی کے خلاف بھڑکاؤ ویڈیوریلیز کرتے ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کوہوا دینے کے لئے بھی ایف ائی آر درج کی گئی تھی۔