ہندوستان خفیہ ملٹری کاروائی کرسکتا ہے۔ عمران

,

   

اسلام آباد۔ہندوستان کے خلاف پاکستانی کوششیں عالمی سطح پر ناکام ہوجانے کے بعد پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کے روز ہندوستان کو نشانہ بنانے کے لئے دوبارہ ٹوئٹر کا سہارا لیا‘

اس مرتبہ انتباہ دیا ہکہ ہندوستان ممکن ہے کہ ”فرضی پرچم“ یا پھر کشمیر سے توجہہ ہٹانے کے لئے خفیہ کاروائی کرسکتا ہے۔

عمران خان نے ٹوئٹ کیاکہ”میں عالمی کمیونٹی کو انتباہ دینا چاہتاہوں کہ یہ ہندوستانی قیادت ممکن ہے فرضی پرچم اپریشن انجام دے تاکہ ائی او جے کے میں دہشت گردی کے نام پر

بڑے پیمانے پرانسانی حقوق کی خلاف ورزی سے پردہ پوشی کے لئے“او ردوسرے ٹوئٹ میں عمران خان نے ہندوستانی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیا جس میں کہاجارہا ہے کہ افغانستان سے دہشت گرد جموں اور کشمیر میں داخل ہوئے ہیں۔

خا ن نے ٹوئٹ میں کہاکہ ”ہم نے ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے دعوے سنیں ہیں کہ کچھ دہشت گرد افغانستان کے ذریعہ ائی او جے کے(جموں او رکشمیر) میں داخل ہوئے ہیں تاکہ دہشت گرد سرگرمیاں انجام دیں سکیں۔جبکہ دیگر ہندوستانی کے جنوبی علاقے سے داخل ہوئے ہیں۔

مذکورہ دعوے سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان ائی او جے کے میں نسلی کشی کے ایجنڈہ کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے ہندوستان کی نسلی صفائی کی کاروائی سے توجہہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے“۔

جمعہ کیر وز پاکستان کے خارجی وزیر شاہ محمود قریشی کی جانب سے مبینہ طور پر سے کشمیر میں ہندوستان ”نسلی کشی کی جانب گامزن“ ہے اورعالمی کمیونٹی کو ”ہندوستان میڈیا کے پروپگنڈہ“ پر اپنی کھولنے کی ضرورت ہے۔