ہندوستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے لئے برلن میں وزیراعظم مودی کو احتجاجی مظاہروں کاسامنا

,

   

ہندوستان کے وزیراعظم نریند رمودی کے برلن دورے کا برلن میں مظاہرین کی جانب سے خیر مقدم ہوا جوجرمنی کی درالحکومت ہے‘ جہاں پر”مودی ڈاؤن ڈاؤن“ کے نعرے مظاہرین کی جانب سے لگائے گئے وہیں وزیراعظم کے اعزاز جرمن نیشنل گارڈس نے سلامی پیش کی ہے۔

پیر کی صبح وزیراعظم نریندر مودی برلن اپنے تین روزہ دورے کے موقع پر پہنچے۔ انہیں اعزاز میں ایک رسمی گارڈ آف انر دیاگیا اس کے بعد وہ جرمن چانسلر الاف اسکولز سے ملاقات کی۔

سال2021ڈسمبر میں اسکولز کی جانب سے چانسلر بننے کے بعد یہ دونوں کی پہلی ملاقات ہے۔ ایک دوسرے سے شخصی ملاقات کے بعد ائی جی سی‘ جو کہ پلینری سیشن ہے منعقد ہوا جس کی صدرات وزیراعظم مودی اور جرمن چانسلر اسکولز نے کی۔

https://twitter.com/thedaxpatel/status/1521778769530597378?s=20&t=00f4we06lp7SZX-aL6-oWA

پیر کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خارجی سکریٹری ونئے کوتارا نے جانکاری دی کہ با ت چیت کا مرکز معیشت‘ اکولوجی‘ صنعت‘ لنکیجس سرمایہ کاری اورگرین اشتراک رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”مختلف معاملات پر پیش رفت پر قابل احترام نقطہ نظر کو دونوں قائدین نے پیش کیاہے جو دنیابھر کی ترقی کے ضامن ہیں۔ جس میں یوکرین تنازعہ کے وجہہ سے پڑھنے والے اثرات خاص طور پر کھانے‘ توانائی‘ فرٹیلائزرس‘ پکوان کا تیل‘ ایتھرول جیسے شعبہ جات اس میں شامل رہے ہیں“۔

اس کے علاوہ جرمن نے جے ڈی ائی کے تحت 2030تک کے لئے ہندوستان میں زائد پیش رفت تعاون اورنئے ترقی یاتی اشتراک کے لئے جس پر دونوں ممالک نے دستخط کی ہے میں 10بلین یوروز پیشگی فراہم کرنے کا عزم کیاہے۔