ہندوستان نے انٹرنیشنل کمرشیل پروازوں پر 28فبروری تک بڑھایاامتناع

,

   

نئی دہلی۔کویڈ19کی وبائی قسم اومیکران کے بڑھتے معاملات پر تشویش کے ساتھ ڈائرکٹر جنرل آف سیول ایویشن(ڈی جی سی اے) نے چہارشنبہ کے روزمسافر بردار انٹرنیشنل کمرشیل پروازوں پر امتناع میں 28فبروری2022تک کی توسیع کردی ہے۔

اس میں مزیدلکھا گیا کہ یہ تحدیدات تمام انٹرنیشنل کارگو اپریشنس اور پروازوں پر نافذ نہیں ہوں گے جس کو ڈی جی سی اے کی منظوری ملی ہے۔

تاہم ائیر ببل کے تحت انتظام کی گئی پروازویں متاثر نہیں ہوں گی۔تمام متعلقہ منتظمین سے اسکو تسلیم کرنے اور سخت تعمیل کویقینی بنانے کے لئے کہاگیاہے۔

کرونا وائرس وباء کی وجہہ سے عالمی پروازوں کے خدمات 23مارچ2020سے ہندوستان میں منسوخ ہیں۔ اس سے قبل 9ڈسمبر کو ڈی جی سی اے نے 31جنوری تک امتناع میں توسیع کردی تھی۔