ہندو اورہندوتوا مختلف۔ کرناٹک چیف منسٹر سدارامیا

,

   

سدارامیا نے کہاکہ ”بی جے پی کے جھوٹ کو سمجھناچاہئے اور اس کو عوام تک پہنچایاچاہئے“۔
بنگلورو۔کرناٹک چیف منسٹر نے جمعرات کے روز کہاکہ ہندو او رہندوتوامختلف ہیں۔

بنگلورو میں بھارت جوڑو اڈیٹوریم میں کانگریس کے 139ویں یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹرنے کہاکہ ”کیاہم رام کی پوجا نہیں کرتے؟کیاہم نے اپنے گاؤں میں رام منادر تعمیر نہیں کئے؟کیاہم رام بھجن نہیں پڑتے؟بی جے پی کا ہندوتوا پروپگنڈہ جھوٹا ہے“۔

سدارامیا نے کہاکہ ”بی جے پی‘ جن سنگھ‘ آر ایس ایس اور سنگھ پریوار نے کے کسی ایک واحد فرد نے انگریزوں کے ساتھ لڑائی نہیں کی ہے۔

برطانوی دور حکومت میں آر ایس ایس پیدا ہوئی ہے۔ ایک دن کے لئے بھی انہوں نے انگریزوں کے خلاف لڑائی میں حصہ نہیں لیاہے۔

ملک میں آزادی کی جدوجہد کانگریس پارٹی نے پوری کی ہے“۔سدارامیا نے کہاکہ ”بی جے پی کے جھوٹ کو سمجھناچاہئے اور اس کو عوام تک پہنچایاچاہئے“۔چیف منسٹر نے سوال کیاکہ ”آزادی کے بعد کانگریس نے ہندوستان کے تمام شعبوں میں ترقی لائی ہے۔

تمام ڈیمس ہندوستان میں انجہانی وزیراعظم نہرو او رکانگریس حکومت کے دوران تعمیر کئے گئے ہیں۔ اب تک بی جے پی نے ایک بھی ڈیم تعمیر نہیں کیاہے۔

وہ جھوٹ ایسے بولتے ہیں جیسے سچ کہہ رہے ہیں‘ وہ اس میں ماہر ہیں۔ انجہانی راجیوگاندھی نے ملک بھر میں انٹرنٹ کی توسیع کی بنیاد ڈالی ہے۔ صرف جھوٹ کاپلندہ‘ بی جے پی نے کیاکیاہے؟“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ملک میں سماجی انصاف کانگریس پارٹی کی وجہہ سے ہی ہوا ہے۔ سدارامیا نے دعوی کیاہے کہ ”کانگریس نے جدوجہد کے ذریعہ اقتدار حاصل کیاہے۔

بھارت جوڑو یاتر ا کے بعد راہول گاندھی ایک اورپدیاترا کے لئے تیار ہوگئے ہیں۔ ملک کی قیادت کے لئے راہول گاندھی آرہے ہیں‘ وہ وزیراعظم بنیں گیں“۔