ہندو لڑکے کا ہندو لڑکی سے جھوٹ بولنا بھی جہاد ہے۔آسام چیف منسٹر

,

   

گوہاٹی۔آسام کے چیف منسٹر ہیمنت بسواس نے ہفتہ کے روز کہاکہ ہندو لڑکے کا ہندو لڑکی سے جھوٹ بولنا بھی جہاد ہے اور مزید کہاکہ کابینہ اس کے خلاف ایک قانون لائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے مذکورہ چیف منسٹر نے کہاکہ ”ہندو لڑکے کا ایک ہندو لڑکی سے جھوٹ بولنا بھی جہاد ہے۔

اور ہم اس کے خلاف ایک قانون لائیں گے“۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”ہندوتوا 5000سال پرانی نظام حیات ہے۔ زیادہ تر مذاہب کے پیروکار ہندوؤں کے ابا واجداد ہیں“۔

آسام میں کویڈ 19کے ڈیلٹا وائرنٹ نہیں ہونے کا یقین دلاتے ہوئے سرما نے کہاکہ”آج کی تاریخ تک آسام میں کویڈ19 کا کوئی ڈیلٹا وائرنٹ نہیں ہے۔

ریاست میں ہم جینومک تسلسل پر کام کررہے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روز گیارہ بجے دن میں شمالی مشترقی ریاستوں میں ٹیکہ کے موقف کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ رکھی ہے“۔

پڑوسی ریاستوں کے ساتھ سرحدی کشیدگی پر سرما نے کہاکہ ”بعض کشیدگی آسام ناگلینڈ اور آسام میزروم سرحدوں پر چلی گئی ہے۔آسام پولیس کو ہماری ائینی سرحدوں کی حفاظت کے لئے تعینات کردیاگیاہے۔

شمال مشرقی میں راستہ ہونے کے ناطے ہم ہمیشہ تبادلہ خیال کے لئے دستیاب ہیں مگرہمارے زمین کو غیر مجاز قبضہ نہ کریں“۔

اس سے قبل ہفتہ کے روز آسام کے چیف منسٹر ہیمنت بسواس سرما نے ریاستی کابینہ کے عہدوں میں ردعمل بدل کیاہے۔

سرما نے کہاکہ”مذکورہ ریاست ایک نیا خودمختار محکمہ برائے مقامی عقائد اور ثقافت ہے“۔