ہندو لیڈر کملیش تیواری کے قاتلوں کی گجرات سے گرفتاری

,

   

احمد آباد۔ ہندو مہاسبھا کے سابق لیڈر کملیش تیواری کے قاتل معاملے میں ایک بڑی کامیابی اس وقت ملی جب گجرات اے ٹی ایس نے منگل کی روز اس کیس کے دو اہم ملزمین کو راجستھان سے ریاست میں داخل ہوتے وقت گرفتار کرلیاہے۔

گجرات پولیس کے مطابق مذکورہ اے ٹی ایس نے دو مشتبہ جس کی شناخت اشفاق حسین ذاکر حسین شیخ34اور معین الدین خورشید پٹھان27کے طور پرہوئی ہے اور دونوں سورت میں گجرات راجستھان سرحد کے قریب میں واقع شاملاجی کے رکھنے والے ہیں۔

اے ٹی ایس کے مطابق نیپال سے اترپردیش کے شاہجہاں پور سے ہوتے ہوئے دونوں گجرات پہنچنے والے تھے۔

اے ٹی ایس کے عہدیداروں نے کہاکہ شیخ میڈیکل نمائندے کے طور پر جبکہ پٹھان فوڈ ڈیلیوری بوائی کے خدمات انجام دیتے ہے۔ قتل کی وجوہات پر اے ٹی ایس نے کہاکہ ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے ان لوگوں نے جرم ”تیواری کے مبینہ بیانات کا بدلہ“ ہے۔

پیر کے روز مذکورہ اترپردیش پولیس نے بھی ان دونوں حملہ آوروں کی شناخت کی تھی جو لکھنو میں قتل سے ایک دن قبل قریب کی ہوٹل میں رکے ہوئے تھے۔

یوپی پولیس کے مطابق دونوں نے 18اکٹوبر کے روز ہندو مہاسبھا لیڈر کے قتل کے ایک گھنٹہ بعد ہوٹل چھوڑ دیاتھا‘اور اپنے پیچھے خون آلود کپڑے اور چاقو اور دیگر سامان چھوڑا تھا۔

گجرات اے ٹی ایس ٹیم جس کی قیادت ڈی ائی جی ہیمانشو شکلا کررہے تھے نے کہاکہ دونوں کو ”ان کے گھر والوں پر تکنیکی اور جسمانی نگرانی کے ذریعہ پکڑا گیاہے“۔
اے ٹی ایس نے کہاکہ ”اپنے پاس جمع رقم ختم ہوجانے کے بعد دونوں اپنے گھر والوں سے مزید پیسوں کے لئے رجوع ہوئے تھے“۔

تیواری کے قتل کے ایک روز بعد اے ٹی ایس نے اس کیس کے ضمن میں تین لوگوں کو گرفتار کیاتھا۔

گجرات پولیس کے مطابق‘ گرفتار شدہ دونوں ملزمین کو یوپی پولیس کے حوالے کردیاجائے گا۔یوپی کے ایڈیشنل سکریٹری ہوم اویناش اوستھی نے بھی دونوں کی گرفتاری کی توثیق کی۔ انہوں نے کہاکہ چہارشنبہ کے روز انہیں لکھنو لایاجائے گا۔