یشونت سنہا نے اپنی غلطیوں کا تذکرہ‘ مودی‘ بی جے پی اور اپنے بیٹے جینت سنہا کے حوالے سے کیا۔ ویڈیو

,

   

دی کوائنٹ کو دئے گئے پندرہ منٹ کے انٹرویو میں سابق مرکزی وزیر او ربی جے پی کے سینئر لیڈر یشونت سنہا نے کہاکہ مودی حکومت’سب کا ساتھ‘ سب کا وکاس اور سب کا وشواس‘جو نعرہ لگارہی ہے وہ دراصل ایک جملہ ہے اور بی جے پی پارٹی اپنے جملوں کے لئے شروع سے ہی مشہور ہے۔

یشونت سنہا نے استفسار کیاہے کہ مذکورہ جملہ کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے کیا نریندر مودی کی حکومت ملک کے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کا بھروسہ جیت کر دیکھا سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب تک ملک کے تمام طبقات اور اقوام حکومت کی کارکردگی سے خوش نہیں رہتے تب تک اس نعرے کو عملی جامعہ پہنانا ممکن نہیں ہے۔

سابق مرکزی وزیر اور نریندر مودی حکومت کے ناقدین میں سرفہرست رہنے والے یشونت سنہا نے کہاکہ لائق بیٹے کے نالائق باپ کا بھی لقب مجھے سوشیل میڈیاپر دیاگیا اور کئی لوگوں نے ایک لائق والد کے نالائق بیٹے کا لقب ان کے بیٹے(جینت سنہا) کو بھی دیا ہے۔

اس انٹرویو میں انہوں نے معاشی بحران میں مزیداضافہ کے خدشات بھی ظاہر کئے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ سابق میں کوئی بھی حکومت تفصیلات کے ساتھ اس قدر چھیڑ چھاڑ نہیں کی ہے جس قدر موجود حکومت کررہی ہے۔ ویڈیوضرور دیکھیں۔

YouTube video