یواین سکیورٹی کونسل نے فلسطینیوں کے لئے امداد پر دیا زور

,

   

کونسل نے شہریوں کی زندگیوں کے نقصان پر تعزیت پیش کی۔
اقوام متحدہ۔مذکورہ اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل نے اسرائیل او رغزہ کے حماس حکمرانوں کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا او رکہاکہ دشمنیوں کے خاتمے کے لئے پوری بندی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ ہفتہ کے روز جاری کردہ بیان جس کو کونسل کے 15ممبرس کی منظوری ملی ہے۔

اس میں کہاگیاکہ یہ کونسل شہریوں کی جان کے نقصان پر غمزدہ ہے جو تشدد کے نتیجے میں پیش ائی ہے اور فلسطین کی شہری بالخصوص غزہ میں انسانی امداد کی فوری مدد پر زوردیاہے۔

اس بیان میں مزید کہاگیا کہ اس علاقے میں جہاں پر جمہوری حکومتیں اسرائیل او رفلسطین کی اپنے تسلیم شدہ سرحدوں کی حفاظت اور امن کے ساتھ رہنے کے لئے یہاں پر فوری طور پر سکون قائم کرنا ہوگا اور موثر امن کے حصول کی اہمیت کو اعادہ کرنا ہے



اقوام متحدہ کے تیز ترین ترقی اورپائیدداری تعمیر کے علاوہ بازیابی کے لئے ایک پیاکیج پر کونسل کے ممبرس نے اقوام متحدہ سکریٹری جنرل انٹنیو گویٹرس کی تائید کی ہے۔

کونسل نے مصر کے ساتھ دیگر علاقائی ممالک‘ اور اقوام متحدہ کی جانب سے متعین ثالثی امریکہ‘ یوروپ اور روس او ر دیگر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے رول کو تسلیم کیاہے۔

مذکورہ متحدہ ہائے امریکہ‘ اسرائیل کے قریبی ساتھی نے اس سے قبل کونسل کے تمام ممبران کی رضامندی کے ساتھ پیش کردہ جنگ بندی کے چار تجاویز کو روک دیاتھا اور کہاکہ تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کی جانب دشمنی کرنے کی کوشش میں مداخلت ہوسکتی ہے۔