یوپی۔فرقہ وارانہ طور سے حساس سوشیل میڈیاپوسٹ پر تشدد کے بعد گونڈامیں 25افراد کی گرفتاری

,

   

گونڈا(یوپی)۔ سوشیل میڈیاپر فرقہ وارانہ نوعیت کا ایک حساس مبینہ پوسٹ کرنے کے بعد مذکورہ شخص کے گھر پر حملے کے بعد پولیس نے 25لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے اس بات کی جانکاری منگل کے روز مقامی پولیس نے دی ہے۔

سپریڈنٹ آف پولیس آکاش تومر نے کہاکہ کھارگوپورکے علاقے میں تشدد برپا ہوا تھا اب اس پر قابو پالیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس کی ٹیم امن کی برقراری کے تعینات کردی گئی ہے۔ تومر نے کہاکہ پیر کی رات میں ریکی موڈن والا جو اسٹال چلاتا ہے نے تومر نے پوسٹ کیاتھا۔

مذکورہ افیسر نے کہاکہ موڈن والا نے کچھ قابل اعتراض ریمارکس بھی کئے جس کی وجہہ سے مسلم کمیونٹی میں برہمی پیدا ہوگئی۔ انہو ں نے کہاکہ ریکی کے گھر پر ان لوگوں نے حملہ کیا‘ اور مزیدکہاکہ واقعہ کی جانکاری ملتے ہیں پولیس جوانوں کو وہاں پر بھیج دیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ ”ریکی موڈن والا پر ایک مقدمہ درج کیاگیاہے اور اسے گرفتار کرلیاگیاہے۔

اس کے علاوہ ریکی کے گھر پر حملہ کرنے والے 24افراد کو بھی گرفتار کرلیاگیاہے“۔مذکورہ ایس پی نے کہاکہ علاقے میں اب مکمل امن ہے اور پولیس ٹیم چوکسی اختیارکئے ہوئے ہے۔