یوپی۔ فیکٹری کے مصالحوں میں گدھے کا گوبر اور تیزاب ملانے کا انکشاف

,

   

دستیاب مصالحہ جات جس میں دھنیا پاؤڈر‘ سرخ مرچی کا پاؤڈر‘ ہلدی اور گرم مصالحہ پاؤڈر شامل ہیں۔
ہتھرس۔مذکورہ ہتھرس پولیس نے گدھے کے گوبر اور تیزاب ملاکر مصالحہ تیار کرنے والے ایک مقامی فیکٹری کا پتہ چلایاہے۔ مذکورہ فیکٹری ناوی پوا علاقے کی ہے جس پر خفیہ جانکاری ملنے کے بعد پولیس نے دھاوا کیاتھا۔

اس یونٹ کا مالک انوپ ورشانوے‘ جو ہندو یوا واہانی کا کارکن بھی ہے کو گرفتار کرلیاگیاہے۔ جوائنٹ مجسٹریٹ پریم پرکاش مینا نے کہاکہ ”ایک مقامی برانڈ کے نام پر تیار کئے جانے والے 300کے جی پر مشتمل مصالحہ جات کو ہم نے ضبط کیاہے“۔

انہو ں نے مزیدکہاکہ دھاوے کے دوران زہریلے اور تیز اجزء مصالحوں کی تیاری میں استعمال کئے جانے والے دستیاب ہوئے ہیں‘ جس میں گدھے کا گوبر‘ بھونسا‘ ناقابل طعام رنگ اور ایک بیرل تیزاب بھی شامل ہے۔دستیاب مصالحہ جات جس میں دھنیا پاؤڈر‘ سرخ مرچی کا پاؤڈر‘ ہلدی اور گرم مصالحہ پاؤڈر شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 27سے زائد نمونوں کو جانچ کے لئے بھیج دیاگیاہے اور لیاپ رپورٹس آنے کے بعد فوڈ سیفٹی اور اسٹانڈرڈس ایکٹ2006کے تحت ایف ائی آر درج کئے جائیں گے۔

سی آر پی سی کی دفعہ 151کے تحت فیکٹری مالک ورشنے کو عدالتی تحویل میں بھیج دیاگیاہے۔

مینا نے رپورٹرس کو بتایاکہ ورشنے جہاں پر فیکٹری چلارہا وہاں کا لائسنس فراہم کرنے سے قاصر ہے۔وہ برانڈس کا بھی لائسنس پیش کرنے سے قاصر رہا ہے جہاں پر پیاکنگ کی جارہی ہے۔

اس بات کی بھی جانچ کی جارہی ہے کہ مذکورہ اجزاء جو تیز مصالحے تیار کرنے میں بنائے جارہے ہیں‘ شہر کے کسی دوسرے یونٹس کو بھی سپلائی کئے جارہے ہیں۔

محکمہ فوڈ کے عہدیداروں کے بموجب مذکورہ ملاوٹ والے مصالحہ صحت کے لئے نقصاندہ ہیں بالخصوص اگر اس وقت میں جب اس کا طویل مدت تک کے لئے استعمال کیاجاتا ہے۔