یوپی۔ پرینکا گاندھی نے کانگریس کے چیف منسٹر چہرہ بننے کا اشارہ دیا

,

   

ایک دلچسپ موڑ میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جمعہ کے روز مجوزہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے وزرات اعلی کے امیدوار بننے کا اشارہ دیاہے۔

پارٹی کے چیف منسٹر چہرہ پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ”آپ نے کسی دوسرے چہرے کو کانگریس کی طرف سے دیکھا ہے؟دکھ تو رہا ہے نا سب جگہ میرا چہرہ“۔

راہول گاندھی او رپرینکا گاندھی نے جمعہ نے روز کانگریس منشور اترپردیش کے نوجوانوں کے لئے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر جاری کیاہے‘ کہنے کا ہے صرف مذکورہ پارٹی ہی ریات میں نوجوانوں کو ایک نئی سونچ دے سکتی ہے۔

کانگریس نے اب تک 166امیدواروں کے نام کا اتردیش اسمبلی انتخابات کے لئے اعلان کیاہے جس کا آغاز10فبروری سے 7مارچ تک ہوگا۔ او رنتائج کااعلان 10مارچ کو کیاجائے گا۔

مذکورہ پارٹی نے نوجوانوں اور خواتین پر توجہہ مرکوز کرتے ہوئے اترپردیش انتخابات میں 40فیصد خواتین کو ٹکٹ دینے کا اعلان کیاہے۔ اس سے قبل کانگریس نے 125امیدواروں کے ناموں کااعلان کیاتھا جس میں 50خواتین شامل ہیں۔