یوپی: رام نومی کی تقریبات میں ‘اونچی آواز میں موسیقی’ پر طلبہ گروپوں میں تصادم

,

   

ایک گروپ کے طلباء نے الزام لگایا کہ کیمپس میں بغیر اجازت کے بلند آواز میں موسیقی بجانے پر اعتراض کرنے پر سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں مارا پیٹا۔

لکھنؤ: بدھ کے روز لکھنؤ کی باباصاحب بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی میں رام نومی کی تقریبات کے دوران دو طلباء گروپوں میں “اونچی آواز میں موسیقی” پر تصادم ہوا۔


تصادم کے بعد طلباء نے رات کو وائس چانسلر (وی ۔ سی) سنجے کمار کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ رام نومی کی تقریبات کے دوران “اونچی آواز میں” موسیقی بجانے پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کی وجہ سے تصادم ہوا۔

ایک گروپ کے طلباء نے الزام لگایا کہ کیمپس میں بغیر اجازت کے بلند آواز میں موسیقی بجانے پر اعتراض کرنے پر سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں مارا پیٹا۔ اس کے بعد طلباء وی ۔ سی کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے گئے۔


ان کا دعویٰ تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے مذہبی پروگرام کی کوئی اجازت نہیں دی تھی، اس کے باوجود کیمپس میں میوزک سسٹم چلایا گیا۔


رابطہ کرنے پر بی بی اے یو کے عہدیداروں نے کہا کہ ڈی جے کو لے کر دونوں گروپوں کے درمیان ’’جھگڑا‘‘ تھا۔ تاہم انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ سیکورٹی گارڈز نے طلباء کو مارا پیٹا۔