یوپی کے دیو بند میں بی جے پی لیڈر کو گولی مار کرہلاک کردیاگیا‘ علاقے میں کشیدگی

,

   

سہارنپور۔ اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں بی جے پی لیڈر چودھری یشپال سنگھ کو منگل کے روز موٹریکل سوار نامعلوم حملہ آور نے دیوبند میں ان کے آبائی گاؤں کے قریب گولی مار کر ہلاک کردیا۔

سنگھ بی جے پی کسان مورچہ کے ضلع نائب صدر تھے اور ان کے بڑے بھائی چودھری شیوا کمار آبائی گاؤ ں میرگ پور کے صدر بھی ہیں۔ قتل کی خبر جیسے ہی پھیلی‘ جو گاؤں کے قریب تالہدی کرد میں پیش آیاتھا‘ بڑے پیمانے پر لوگ جمع ہوگئے اور علاقے میں کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیاتھا۔

ایس ایس پی دنیش کمار نے کہاکہ سب سے پہلے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے پہل کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ”ہم مظفر نگر او راتراکھنڈ پولیس کی مدد ملزمین کو پکڑنے میں لے رہے ہیں۔

بہت ساری ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے او رجنگل کے علاقے کی بھی ناکہ بندی کردی گئی ہے“۔

سرکل افیسر چوب سنگھ ورما نے کہاکہ قتل کی جانچ کئی زاویوں سے کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ”حالات کو قابو میں رکھنے کے لئے پولیس کے مزید دستوں کو طلب کرلیاگیا ہے“۔

بی جے پی کے مقامی لیڈران مقام واردات پر پہنچے۔گھر والوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں متوفی کی کسی سے بھی دشمنی نہیں تھی