یوپی کے گاؤں میں معصوم کی عصمت ریزی او رقتل‘ ملزم گرفتار

,

   

قتل اورپی او سی ایس او ایکٹ کے دفعات کے تحت ایک مقدمہ ملزم کے خلاف درج کیاگیاہے
بھائی رائچ(یوپی)پولیس کے مطابق منگل کے روز ایک گاؤں میں ایک سے دیڑھ سال کی لڑکی کے ساتھ ایک شخص کی مبینہ عصمت ریزی کے بعد موت واقع ہوگئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزم جس کو گاؤں والے نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیاتھا تھا اس وقت پولیس تحویل سے فرار ہونے کی کوشش کررہاتھا جب اس کو عدالت لے جایاجارہاتھا مگر پولیس نے پاؤں میں گولی مار کر اس کو قابو میں کرلیاہے۔

اے ایس پی (دیہی) اشوک کمار نے رپورٹرس کو بتایا کہ وہ معصوم کھیلے صحن میں پیر کی رات محوخواب تھی جب ملزم(30سالہ) اس کو اٹھاکر قریب کے ایک اسکول کی سنسان عمارت میں لے گیا او راس کی عصمت لوٹنے کا گھناؤنا کام کیاہے۔

اے ایس پی نے بتایاکہ منگل کے ابتدائی ساعتوں میں جب والدین کو اپنی بچی نہیں دیکھائی دی تو اس کی تلاش انہوں نے شروع کردی جس کے بعد وہ شدید خون آلودحالت میں انہیں دستیاب ہوئی۔مذکورہ ملزم کو متاثرہ کے ساتھ تھا گاؤں والوں نے اس کو پکڑ کر پولیس کے حواے کردیا۔

انہوں نے کہاکہ لڑکی کو اسپتال میں داخل کیاگیاجہاں پر وہ زخموں سے جانبرنہ ہوسکی۔قتل اورپی او سی ایس او ایکٹ کے دفعات کے تحت ایک مقدمہ ملزم کے خلاف درج کیاگیاہے۔

علاقائی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سنجے سنگھ نے کہاکہ جب اس کو دوپہرمیں عدالت تحویل کے لئے لے جایاجارہاتھا مذکورہ 30سالہ نے پولیس ٹیم پر حملہ کیا اورموقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔

ایس ایچ او نے کہاکہ پولیس نے ہوائی فائرنگ کی جس پر ملزم نہیں روکا تو اس کے پیر میں گولی ماری گئی‘ انہوں نے مزید کہاکہ اس کو گرفتار کرکے عدالت روانہ کردیاگیا اور میڈیکل جانچ کے بعد تحویل میں لے جائے گا۔

ملزم کے خلاف نیشنل سکیورٹی ایکٹ کے تحت دفعات لگانے کی بھی اے ایس پی نے بات کہی ہے۔

لڑکی کے والد نے کہاکہ اپنی لاپتہ بیٹی کی بے چینی کے ساتھ گاؤں کے دیگر ساتھیو ں کے ساتھ تلاش ہی قریب کے اسکول میں نہایت خراب حالت میں اس کے ملنے کی وجہہ بناہے