یوکرین۔ کریمیا برج دھماکے کے بعد روس حملے میں کئی لوگ مارے گئے اور کئی زخمی

,

   

ہنگامی خدمات کے ایک ترجمان نے اے پی کو بتایاکہ چار ماہ میں کیف پر ہوئے پہلے فضائی حملے میں مرکزی شہر کو نشانہ بنایاگیاہے جس میں کئی لوگ مارے گئے اور زخمی ہوئے ہیں۔


کیف۔ روسی فوج نے یوکرین شہروں کے خلاف سلسلہ وار میزائل داغے ہیں جس میں شہر کیف بھی شامل ہے‘ پیر کی صبح میں پیش ائے انم حملوں میں شہروں کونشانہ بنایاگیاہے جسکے متعلق ماسکو کاکہنا ہے کہ کریمیا کے الحاق شدہ علاقے میں روس سے جڑنے والے اہم پل پر بمباری کا ردعمل ہے۔

ہنگامی خدمات کے ایک ترجمان نے اے پی کو بتایاکہ چار ماہ میں کیف پر ہوئے پہلے فضائی حملے میں مرکزی شہر کو نشانہ بنایاگیاہے جس میں کئی لوگ مارے گئے اور زخمی ہوئے ہیں۔

میئر ویٹالی کلٹکو نے کہاکہ ضلع شیویکنو کے شہر میں دھماکے سنائے دئے ہیں جو کیف کا مرکز بڑا علاقہ ہے‘ اس کے علاوہ تاریخی قدیم شہر کو بھی نشانہ بنایاگیاہے جہاں پر کئی سرکاری دفاترہیں۔

یوکرین کی ایک رکن پارلیمنٹ لیسیا ویسالینکو نے ٹوئٹر پرایک تصویر پوسٹ کی جس میں کم ازکم ایک دھماکہ کو کیفنیشنل یونیورسٹی‘ سنٹرل کیف کی مرکز ی عمارت کے قریب پیش آیا ہے اسکو دیکھا یاگیاہے۔

کیف میں صبح کی ابتدائی ساعتوں میں ہونے والے پہلے حملوں کے بعد‘ روس کے حملے میں شدت صبح کے وقت مزیدزوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئیں جو جنگ میں ایک بڑی شدت کا سبب بن سکتی ہے۔

درایں اثناء اسوسیٹ پریس کے صحافیوں نے ڈینپر شہر کے مرکزمیں دیکھا کہ شہر کے مضافات میں ایک صنعتی مقام پر متعد د نعشیں بکھری پڑی ہیں۔علاقے میں کھڑکیاں ٹوٹی ہیں اور اس کے شیشے سڑکو ں پر بکھرے پڑی ہیں۔

یوکرین میڈیانے دیگر کئی مقامات بشمول مغربی شہر لیویو جہاں پر ایسٹ میں لڑائی کی وجہہ سے بھاگ کر آنے والے پناہ گزین رہتے ہیں‘ کے بشمول کھارکھیو‘ تیرنو پل‘ کھیم لینڈسکی‘ زہائی ٹومیر‘ اور کرپویانتاسکی سے بھی دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی جانکاری دی ہے۔

صوبائی گورنر میکزم کوزیٹاسکی نے کہاکہ لیویو میں انرجی انفرسٹچکرکو نشانہ بنایاگیاہے۔ ان دھماکوں کو اے پی کے صحافیوں نے سنا جو ایسا لگ رہاتھا کہ میزائل حملوں کا نتیجہ ہیں۔

مذکورہ متعد د حملے روسی صدر ولاد میرپوین کے سلامتی کونسل کے ساتھ اجلاس سے چند گھنٹو ں قبل پیش ائے ہیں کیونکہ حالیہ ہفتوں میں یوکرین کی جوابی کاروائی کے بعد یوکرین میں روسی حملوں کے آغاز کے اٹھ کی تکمیل کے قریب روس کریملین میدان میں جنگ میں ذلت آمیز دھچکو ں سے دورچار ہے‘ جس کے بیچ وہ الحاق کی کوشش کررہا ہے۔

ایک قبل پوتن نے کریچ پل برائے کریمیا پر پیش ائے حملے کویوکرین خصوصی خدمات کا ایک دہشت گرد حملہ قراردیاہے۔

روسی تحقیقاتی کمیٹی کے چیرمن کے ساتھ اتوار کے روز ایک میٹنگ میں پوتن نے کہاتھا کہ اہم شہری تنصیبات کی راست تباہی ایک دہشت گردانہ کاروائی تھی۔