یوگا گرو رام دیو کی کینسر مریض کے ساتھ ایک پرانے تصویر کو ’عیاشی‘ کے طور پر پیش کیاجارہا ہے۔ الٹ نیوز کا خلاصہ

,

   

حیدرآباد۔ سوشیل میڈیا پر ایک عورت کے ساتھ یوگا گرو رام دیو کی ایک تصوئیر شیئر کی جارہی ہے اور اس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ”رات بھر اپنی طالب علم کے ساتھ عیاشی کے بعدآرام دہ حالات میں مزے لیتے ہوئے باباکام دیو“مذکورہ ٹوئٹ نومبر18کو پوسٹ کیاگیا ہے۔

https://twitter.com/arrya19661275/status/1196288346097668096?s=20

مندرجہ بالا ٹوئٹ کا ہیش ٹیگ رام دیو ٹھگ رکھا گیا۔یہ ایک کوشش ہے کہ رام دیو کو عورتوں کے دیوانے کے طورپر پیش کیاجائے۔

ٹوئٹر پر یہ تصویر شیئر کی گئی ہے جبکہ الاٹ نیوز نے ایک فیس بک یوزر کی ٹائم لائن پر بھی یہ تصویر او رپوسٹ دیکھا ہے

جھوٹے دعوی کی جانچ سے یہ حقیقت سامنے ائی ہے
سوشیل میڈیا پر جس دعوی کے ساتھ یہ تصویر پھیلائی جارہی ہے وہ جھوٹا ہے۔

سوشیل میڈیا پر اس کا انکشاف اپنے ردعمل میں بابا رام دیو نے ہی کیاہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ کئی سالوں سے یہ تصویر پھیلائی جارہی ہے۔

بابا رام دیو نے اس پر ایک وضاحت پانچ سال قبل 26نومبر2014کو جاری کی ہے۔

ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہاتھا کہ ”مجھے شرم آرہی ہے اور یہ جان کر کافی تکلیف ہوئی ہے کہ لوگ کینسر کی مریض کو بھی نہیں چھوڑرہے ہیں

https://twitter.com/yogrishiramdev/status/537546589632352258?s=20

رام دیو کے ٹوئٹ سے ملی جانکاری کے مطابق مذکورہ عورت جو تصویر میں دیکھائی دے رہی ہے وہ پریتی ایک کینسر کی مریض جو ویدانتا اسپتال میں زیر علاج ہے‘ اور یہ جانکاری رام دیو کے فیس بک پیچ پر 26نومبر2014کو جاری کی گئی تھی۔

کینسر مریض کے ساتھ بابا رام دیو کی ایک تصوئیر سوشیل میڈیا پر کئی سالوں سے شیئر کی جارہی ہے تاکہ یوگی گرو کی شبہہ کو خراب کیاجائے