یوگی کے ’ مودی کی سینا‘ کے بیان پر الیکشن کمیشن کا انتباہ۔’ مستقبل میں اس طرح کے بیانات سے گریز کریں‘

,

   

نئی دہلی۔ ریاست میں انتخابی مہم کے دوران ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ’ مودی کی سینا‘ کاجملہ استعمال کرنے والے اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کو الیکشن کمیشن نے انتباہ دیا ہے ۔

الیکشن کمیشن کے حوالے سے نیوز ایجنسی پی ٹی ائی نے خبردی کہ ہے’’ مستقبل میں اس طرح کی بیان بازی سے گریز کریں‘‘۔اتوار کے روز اترپردیش کے غازی آباد میں ایک الیکشن ریالی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی ادتیہ ناتھ نے اس طرح کا متنازعہ بیان دیاتھا

۔انہوں نے کہاتھا کہ’’ کانگریس کے لوگ دہشت گردوں کو بریانی سربراہ کرتے تھے‘ مگر مودی جی کی سینانے انہیں صرف گولیاں او ربم دئے ہیں۔ یہ فرق ہے ۔

کانگریس کے لووں دہشت گرد مسعود اظہر کے لئے ’’ جی ‘‘ کا استعمال کرتے تھے ‘ مگر وزیراعظم مودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت نے ان کی ٹھکانوں کو تباہ کرکے ان کی کمر توڑ دی ہے‘‘۔

اس تبصرہ نے تنازعہ کو ہوا دی کیونکہ اپوزیشن اور سابق آرمی افیسر نے اس طرح کے بیان پر اپنی ناراضگی ظاہر کی ۔

مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے کہاکہ’’ حیرت ہوئی اس بات کو سن کر کہ یوپی کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے ہندوستانی فوج کو ’مودی کی سینا‘ قراردیا ہے ‘ یہ ہماری ہردلعزیز فوج کی توہین اوراستحصال ہے‘‘

۔یہا ں تک کہ بی جے پی لیڈر اور یونین منسٹر وی کے سنگھ نے بھی یوگی ادتیہ ناتھ کو یہ کہتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ ’’ فوج کا تعلق کسی ایک فرد سے نہیں بلکہ سارے ملک سے ہے‘‘۔بحریہ کے سابق ایڈمیرل لفٹنٹ رام داس ( ریٹائرڈ) نے الیکشن کمیشن سے استفسار میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ور زی کا جائزہ لینے کی مانگ کی ۔