یو اے ای کے این ایم سی ہلت’اسکینڈل‘ سے ارب پتی بی آر شٹی سے آر ایس ایس اور بی جے پی کے تعلقات کا انکشاف

,

   

ابوظیبی۔ ابوظہبی نژاد این ایم سی ہلت اب یوکی کی عدالت کی نگرانی میں کام کررہا ہے۔

مذکورہ عدالت نے تمام انتظامات کی نگرانی اور یواے ای کے سب سے بڑے ہلت کیر کو اپریشنس کے لئے ایڈمنسٹرس کا تقرر عمل میں لایاہے۔

اس بات کی جانکاری گلف نیوز نے دی ہے۔اس بات کے بعد کے اسپتال پر 6.6بلین کا بینک میں قرض ہے اور وہ ادا کرنے سے قاصر ہے تو ابوظہبی کمرشیل بینک کی جانب سے ایک درخواست دائر کرنے کے بعد یوکی اس عدالت نے اہم فیصلہ کیاہے۔

متحدہ عرب اارات میں اسپتالوں کی سب سے بڑے کمپنی این ایم سی ہلت کے بانی اور سی ای او ہندوستانی ارب پتی بی آر شٹی مبینہ طور پر اپنے آبائی ملک ہندوستان کو اس وقت فرار ہوگیا جب اس کی کمپنی بڑے پیمانے پر معاشی تغلب کارائیوں میں ملوث پائی گئی ہے

۔اے ڈی سی بی نے یوکے عدالت کے احکامات کے فوری بعد اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ ”این ایم سی کو درپیش مالی مشکلات کی حقیقی تصویرفبروری2020میں اس وقت ہی سامنے اگئی تھی جب مذکورہ کمپنی نے سلسلہ وار اعلانات کے گئے تھے‘ جس میں سابق کی غیر اعلان کردہ4بلین امریکی ڈالر کا قرض بھی شامل ہے“۔

بیان میں مزید کہاگیاتھا کہ”اے ڈی سی بی کو گروپ کی جانب سے فراہم کردہ جانکاری کے برعکس اور مختلف قرضہ جات کی تفصیلات اور وعدوں کی خلاف ورزی کے پیش نظر یہ انکشافات کے بعد مذکورہ بینک کا ماننا ہے کہ80بڑے علاقائی اور بین الاقوامی مالی ادارے گروپ کے قرضہ جات میں اضافہ کیاہے“۔

مشرقی وسطی کی کئی بینکوں سے این ایم سی ہلت نے بڑی رقم اٹھائی ہے۔ ایچ ایس بی سی بینک عمان نے انکشاف کیاہے کہ این ایم سی ہلت کمپنی نے 16ملین ڈالر کی رقم کا قرض لیاہے۔

دوبئی اسلامک بینک نے کہاکہ این ایم سی نے 425ملین ڈالر کا قرض لیاہے‘ ابوظہبی اسلامک بینک کے291.4ملین ڈالر کا قرض ہے اور انہوں نے این ایم سی ہلت میں 31ملین ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کی ہے۔

دنیا کے 19ممالک میں پھیلا ہوا ابوظہبی نژاد این ایم سی اسپتال کی بنیاد1975میں ڈاکٹر بھارگو راگھو رام شٹی نے ڈالی تھی اور 2000ڈاکٹر کے علاوہ 20,000عملے کو ملازمت فراہم کی تھی۔

پچھلے سال امریکی نژاد موڈی واٹرس کی جانب سے این ایم سی ہلت پر پیسے کی کمی اور بقایا جات کی عدم ادائیگی اور قرضہ جات پر ڈوبے رہنے کی رپورٹ کے بعد یہ معاملہ منظرعام پر آیاتھا


آر ایس ایس بی جے پی سے تعلق
مشرقی وسطح کے ملک میں اپنے کاروباری جوہر دیکھانے سے قبل ڈاکٹر بی آر شٹی کو اپنی آبائی ریاست کرناٹک میں سیاسی شناخت ملی تھی۔جن سنگھ کے بیانر پر مجالس مقامی کے الیکشن کے اڈوپی سے جب انہوں نے الیکشن لڑا تھا تب ان کی انتخابی مہم اٹل بہاری واجپائی اور نریندر مودی دونوں نے چلائی تھی

سال 2016میں آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوات نے این آر ائی کارباریوں سے مسلمانوں کی زیر قیادت خلیجی ممالک میں اپنا ایجنڈے کو وسعت دینے کے لئے کیرالا میں ایک بند کمرے میں میٹنگ کی تھی۔ دیگر اہم کارباریوں کے علاوہ بی آر شٹی مذکورہ سی ای او این ایم سی گروپ بھی اس میٹنگ کا حصہ تھا۔

اس کے علاوہ وہ بی جے پی کے کٹر حامی کے طور پر اپنی شناخت رکھتے ہیں


ہندوستان میں مستقبل کا منصوبہ
اگست2019میں وزیراعظم نریندر مودی سے بات چیت کے دوران انہوں نے فلم سٹی‘ ٹورازم اور صحت کے شعبہ جات میں ہندوستان واپس لوٹ کر سرمایہ کاری کی منشاء بھی ظاہر کی تھی۔

بی آرشٹی نے کہاتھاکہ’نئے ہندوستان‘ کے لئے 5بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا ان کے پاس منصوبہ ہے۔

جموں او رکشمیر سے 5اگست2019کو ارٹیکل370برخواست کردیاگیاتھا کہ عربین کاروباری کے ستمبر2019کے شمارے میں بی آر شٹی کے ساتھ ایک خصوصی انٹریو کی اشاعت عمل میں ائی تھی جس میں انہوں نے کہاکہ کشمیر میں وہ 3000ایکڑ اراضی فلم سٹی کی تشکیل عمل میں لانے کا منصوبہ تیارکررہاہوں۔

بی آر شٹی نے نیوزپیپرس کو بتایا کہ”یہ بہت دلکش مقام ہے‘ اور میں وہاں پر ایک فلم سٹی قائم کرنا چاہتاہو ں تاکہ لوگ وہاں پر ائے اور فلموں کی شوٹنگ کریں اور سیاحت بھی ہوجائے“۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”جموں کشمیر او رلداخ میں 3000ایکڑ تک کی اراضی کی مجھے پہلے ہی پیشکش ہوئی ہے“