یو اے ای: 11 اموات، 624 نئے کیسیس، جملہ 17,417کیسیس

,

   

دبئی: متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے معاملات میں روز انہ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ہفتہ کے روز موصولہ اطلاعات کے مطابق امارات میں جملہ 624 نئے کسیس سامنے آئے ہیں جبکہ 11 افراد کے فوت ہونے کی اطلاع ہے۔ یو اے ای میں تاحال 17,417 کیسیس سامنے آئے ہیں۔

یو اے ای محکمہ صحت نے یہ بات بتائی۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں 458 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ تاحال جملہ 4,295 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔