جیسلمیر: راجستھان کے جیسلمیر میں ایک ساتھ پہلی بار 927 پاکستانی پناہ گزینوں کو ہندوستانی شہریت کے سرٹیفکیٹ فراہم کیے گئے ہیں۔ملک میں پہلی بار پاکستان سے اتنی بڑی تعداد میں ہندو پناہ گزینوں کو سرحدی شہر جیسلمیر میں منعقدہ دو روزہ میگا شہریت کیمپ میں ہندوستانی شہریت کے سرٹیفکیٹ دیے گئے ۔ اس کے تحت جمعرات کو تقریباً 450 ہندو پاکستانی پناہ گزینوں کو شہریت کے سرٹیفکیٹ دیے گئے جبکہ ماباقی پاکستانی مہاجرین کو جمعہ کو ہندوستانی شہریت کے سرٹیفکیٹ عطا کئے گئے ۔ ہندوستانی شہریت ملنے کے بعد ان کے چہروں پر خوشی اور اطمینان دیکھا گیا۔پاکستانی مہاجرین کو ہندوستانی شہریت کے سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کیلئے سورن میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے ۔اس دوران ہندوستانی ہونے کا حق ملنے پر انہوں نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی اور ایک دوسرے کو پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد دی۔