غزہ : اسرائیلی فوج، غزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر 2023 سے جاری حملوں میں،42 ہزار 438 فلسطینیوں کو قتل کر چْکی ہے۔غزہ وزارت صحت نے، غزہ کی پٹی میں 377 دن سے جاری نسل کشی کے بارے میں بیان
جاری کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ کی پٹی کے مختلف حصوں میں “2 قتل عام” کر کے 29 افراد کو قتل اور 93 کو زخمی کر دیا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل ، 7 اکتوبر 2023 سے، غزہ کی پٹی پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 42 ہزار 438 اور زخمیوں کی تعداد99 ہزار 246 تک پہنچ چْکی ہے۔ اس تعداد میں وہ بے شمار لاشیں شامل نہیں ہیں جو ابھی بھی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلی دبی ہوئی اور راستوں میں بکھری پڑی ہیں۔ اسرائیلی جبر و دباؤ کے باعث طبی ٹیمیں اور سول ڈیفنس کے اہلکاران لاشوں کو جمع نہیں کرپا رہے ہیں۔