حیدرآباد۔/17ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 11 عہدیداروں کا تبادلہ اور انہیں نئی پوسٹنگ دی ہے۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے آج جی او آر ٹی 1652 جاری کیا جس میں کئی اہم عہدیداروں کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ اروند کمار آئی اے ایس اسپیشل چیف سکریٹری بلدی نظم و نسق و میٹرو پولیٹن کمشنر ایچ ایم ڈی اے اور کمشنر و ڈائرکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن کا تبادلہ کرتے ہوئے اسپیشل چیف سکریٹری ریوینیو ( ڈیساسٹر مینجمنٹ ) مقرر کیا گیا بجائے راہول بوجا کے جو مذکورہ عہدہ کی اضافی ذمہ داری سنبھالے ہوئے تھے۔ بی وینکٹیشم آئی اے ایس پرنسپل سکریٹری و کمشنر بی سی ویلفیر کا تبادلہ کرتے ہوئے پرنسپل سکریٹری محکمہ تعلیم مقرر کیا گیا بجائے شریمتی واکاٹی کرونا، بی وینکٹیشم کو کمشنر کالجیٹ اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اے وانی پرساد آئی اے ایس پرنسپل سکریٹری ٹرانسپورٹ کا تبادلہ کرتے ہوئے پرنسپل سکریٹری جنگلات و ماحولیات مقرر کیا گیا۔ انہوں نے شریمتی شانتی کماری کو اضافی ذمہ داری سے سبکدوش کیا۔ ایم دانا کشور آئی اے ایس منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا تبادلہ کرتے ہوئے پرنسپل سکریٹری بلدی نظم و نسق و شہری ترقی مقرر کیا گیا بجائے اروند کمار کے۔ دانا کشور کو میٹرو پولیٹن کمشنر، ایچ ایم ڈی اے اور کمشنر و ڈائرکٹر بلدی نظم و نسق کی اضافی ذمہ داری دی گئی۔کے ایس سرینواس راجو آئی اے ایس سکریٹری آر اینڈ بی کو سکریٹری ٹرانسپورٹ مقرر کیا گیا بجائے اے وانی پرساد۔ راہول بوجا آئی اے ایس سکریٹری برائے چیف منسٹر کا تبادلہ کرتے ہوئے سکریٹری جی اے ڈی مقرر کیا گیا بجائے ای شیشادری۔ راہول بوجاکو سکریٹری ایس سی ڈیولپمنٹ اور کمشنر ایس سی ڈیولپمنٹ کی اضافی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ ڈاکٹر کرسٹینا زیڈ چونگٹو کمشنر کمرشیل ٹیکسیس کا تبادلہ کرتے ہوئے سکریٹری ہیلت میڈیکل اینڈ فیملی ویلفیر مقرر کیا گیا۔ سی سدرشن ریڈی آئی اے ایس سکریٹری بلدی نظم و نسق و شہری ترقی کا تبادلہ کرتے ہوئے منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو واٹر اینڈ سیوریج بورڈ مقرر کیا گیا بجائے این دانا کشور۔ ڈاکٹر ٹی کے سری دیوی آئی اے ایس سکریٹری فینانس کا تبادلہ کرتے ہوئے کمشنر کمرشیل ٹیکسس مقرر کیا گیا بجائے ڈاکٹر کرسٹینا چونگٹو۔ شریمتی واکاٹی کرونا آئی اے ایس کا تبادلہ پر سکریٹری و کمشنر بہبودی خواتین و اطفال تقرر کیا گیا ۔ اور شریمتی شروتی اوجھا کو اضافی ذمہ داری سے سبکدوش کیا گیا۔ آر وی کرنن آئی اے ایس کلکٹر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نلگنڈہ کا تبادلہ کرتے ہوئے ڈائرکٹر ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر مقرر کیا گیا۔