جے شنکر 9 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے قائد

   

اسلام آباد: وزیر خارجہ ایس جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کی 23 ویں میٹنگ کے لئے پاکستان کے اسلام آباد پہنچے۔ دو روزہ سربراہی اجلاس میں رکن ممالک کے سرکردہ رہنما شریک ہوئے ہیں جس کے لئے سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد کے علاوہ راولپنڈی میں اہم راستے اور کاروبار سیکیوریٹی خدشات کے باعث بند کر دیئے گئے ہیں۔وزیر خارجہ ایس جے شنکر ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لئے ہندوستانی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ اسلام آباد میں کمسن بچیوں نے پھول دے کر ان کا استقبال کیا۔ وہ 9 سال میں پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی قائد ہیں۔اس سے قبل پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بہتر ہوتا کہ مودی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے آتے، مجھے امید ہے کہ میں ان سے جلد ملاقات کروں گا۔