سینکڑوں فلسطینی مغربی کنارہ میں شدید تصادم میں ہوئے زخمی

,

   

رملہ۔ سینکڑوں فلسطینی اور ایک اسرائیلی سپاہی شمالی مغربی کنارہ کے شہر نابلس میں شدید تصادم کے دوران زخمی ہوئے ہیں۔زنہو نیوز ایجنسی کی خبر ہے کہ مذکورہ فلسطینی ریڈ کرسینٹ سوسائٹی نے ایک بیان میں کہاکہ شمالی نابلس کے گاؤں برقعہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 247فلسطینی مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔

ایک بیان میں کہاگیاہے کہ زخمیوں میں 10لوگ زندہ کارتوس اور48ربر کی گولیوں سے نشانہ بنائے جانے کے بعد زخمی ہوئے ہیں اور ان کی حالت تشویش ناک ہے کیونکہ انہیں پیٹ میں گولی لگی ہے۔بیان میں مزیدکہاگیاہے کہ برقعہ سے قریب ایک گاؤں بازاریا گاؤں میں 54فلسطینی اسرائیلی سپاہیوں کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے خبر دی ہے کہ برقعہ اور بازاریا میں دستوں پر پتھر بازی کرنے والے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے دوران کھلے فائرنگ کی جارہی تھی اور اس جھڑپ کے دوران ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیاہے۔

فلسطینی عینی شاہد نے کہاکہ 2005میں خالی کرائی گئی ایک پرانی بستی میں باز آبادکاروں کی حفاظت میں اسرائیلی اسرائیلی سپاہیوں اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان میں برقعہ میں شدید جھڑپیں رونما ہوئی ہیں۔

مذکورہ فلسطینی خارجی وزرات نے کہاکہ وہ اسرائیلی حکومت کو ”مکمل او رراست طور پر فلسطینی عوام پر جامع اسرائیلی جارحیت کا ذمہ دار ٹہراتے ہیں“۔

ایک بیان میں مذکورہ وزرات نے کہاکہ اسرائیلی سپاہی اور بازآبادکار ”مسلسل ہمارے لوگوں پر جارحیت کو فروغ دے رہے ہیں جو کرسمس او رنیا سال منارہے ہیں“۔