نیویارک : امریکہ کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عوام کملاہیریس کو کسی صورت صدر منتخب نہیں کریں گے۔ کولراڈو میں انتخابی ریلی سے خطاب میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ غیر قانونی امیگرینٹس کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی امیگرینٹس سے ملک کو صاف کیا جائے گا۔ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی شہری یا قانون نافذ کرنیوالے اہلکار کو قتل کرنیوالے مائیگرینٹ کو سزائے موت دی جائے گی۔
روسی فوج کا اندرون ایک ہفتہ اوڈیسا پر چوتھا حملہ
ماسکو : روسی فوج کی جانب سے ایک ہفتہ کے دوران یوکرین کے شہر اوڈیسا پر چوتھا حملہ کردیا گیا۔ میڈیا کے مطابق میزائل حملے میں ایک 16 سالہ لڑکی سمیت 4افراد ہلاک ہو گئے۔ یوکرین کے بندرگاہی شہر پر ایک ہفتہ کے دوران کیے گئے ڈرون حملوںمیں اب تک 14 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو ئے ہیں۔