ممبئی : یوم آزادی کے موقع پر ممبئی یونیورسٹی شعبہ اردو نے ایک شام آزادی ہند کے نام سے ایک کثیر لسانی مشاعرہ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ شعبہ اردو ممبئی یونیورسٹی گزشتہ کئی سال سے یوم جمہوریہ اور یوم آزادی پرتقریبات کا انعقاد کرتا ہے ،مذکورہ مشاعرہ بروز پیر 14 ،اگست کو2بجے یونیورسٹی کیمپس کالینہ میں واقع آئی سی ایس ایس آر کانفرنس ہال، جے پی نائک بھون، میں ہوگا۔شعبہ اردو کے صدر ڈاکٹر عبداللہ امتیاز نے کہاکہ مشاعرہ کی صدارت پروفیسر سوہاس پیڈنیکر سابق وائس چانسلر، ممبئی یونیورسٹی کریں گے اور مہمان خصوصی: ڈاکٹر ریتا کمار ،او ایس ڈی ہندوستانی پرچار سبھا ہوں گیں۔مشاعرہ کے شعراء میں ندیم صدیقی، شاہد لطیف، عرفان جعفری، ڈاکٹر حبناتھ پانڈے ، عبید اعظم اعظمی، ڈاکٹر قمر صدیقی، ڈاکٹر بھاگیہ شری ورما، ڈاکٹر سنہیتا جوشی، ڈاکٹر رشید اشرف خان، ڈاکٹر احرار اعظمی،مقصود آفاق،احسن عثمانی ہوں گے ۔