پاکستان نے وزیراعظم مودی کے لئے اس کی ہوائی پٹی استعمال کرنے کی درخواست کو کیا مسترد

,

   

اسلام آباد۔پاکستان نے ہندوستان کی جانب سے پیش کی گئی ایک درخواست کو مسترد کردیا جس میں وزیراعظم نریندر مودی کے ہوائی سفر کے لئے اس کی ہوائی پٹی کے استعمال کی اجازت مانگی گئی تھی‘

مذکورہ خارجی وزارت نے اتوار کے روزاپنے ایک بیان میں یہ جانکاری دی ہے۔

مذکورہ بیان کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مذکورہ فیصلہ پاکستان کی جانب سے اظہار یگانگت کے پیش نظر یوم سیاہ کے پس منظر میں کیاگیا ہے

اور حالیہ دنوں میں ہندوستانی دستوں کی جانب سے ”مقبوضہ کشمیر“ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف بطور احتجاج یہ اقدام اٹھایاگیا ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ اسلام آباد نے ہندوستان کے ہائی کمشنر کو ایک تحریری بیان کے ذریعہ اپنے اس فیصلے سے واقف کروایاہے۔

قبل ازیں ستمبر میں پاکستان نے امریکہ سفر کے دوران اس کی ہوائی پٹی کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کیاتھا۔

پاکستان نے میڈیارپورٹس کے مطابق ائس لینڈ کے لئے وزیراعظم کی سفر کے دوران بھی اس کی ہوائی پٹی کے استعمال سے منع کیاتھا