ایس آرکے‘ عامر‘ سلمان کو سوامی کے جانب سے نشانہ بنائے جانے کے بعد اعجاز خان کا ردعمل

,

   

ممبئی۔ششانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے حوالے سے شاہ رخ خان‘ عامر خان اور سلمان خان کو بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کی جانب سے تنقید کانشانہ بنائے جانے کے بعد اداکارسے سیاست داں بننے والے اعجاز خان نے اپنا ردعمل پیش کیاہے۔

سوامی نے ایس آرکے‘ سلمان‘ عامر کی خاموشی پر سوال کھڑا کئے
سوامی نے 10جولائی کے روز سوال پوچھا کہ”بالی ووٹ کے تین بڑے ستارے سلمان خان‘ شاہ رخ خان اور عامر خان ششانت راجپوت کی خودساختہ خودکشی پر خاموش کیوں ہیں؟“

اس پر ردعمل پیش کرتے ہوئے اعجاز خان نے ٹوئٹ کیا”اب یہ بتاؤ وکاس دوبے کی زندگی پر بائیو گرافی کون بنانے والا ہے؟؟؟“۔

قبل ازیں سوامی نے اداکار کی خودکشی میں سی بی ائی تحقیقات کے لئے موضوع وجوہات کی تلاش کے مقصد سے تحقیقات کے لئے ایک وکیل کو مقرر کیاتھا۔

سوامی نے جمعرات کے روزٹوئٹ کیاتھا کہ ”میں نے اشکارن سے استفسار کیاکہ وہ ششانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں حقائق کی تلاش کریں اور دیکھے کہ آیا یہ سی بی ائی کی تحقیقات کا معاملہ ہے یا نہیں ہے۔

پھر اس کے حساب سے انصاف دلایاجائے گا۔ مزیدجانکاری کے لئے اشکارن کے ٹوئٹر اکاونٹ کو فالو کریں“۔ایڈوکیٹ اشکارن سنگھ بھنڈا ری کو ٹیاگ کیاتھا۔

سوامی نے جمعہ کے روز ٹوئٹ کیاتھا کہ”فی الحال ششانت سنگھ راجپوت کے کیس میں اشکارن یہ دیکھ رہے کہ ہیں ائین کے ارٹیکل21کے ساتھ مطالعہ کئے جانے والے ائی پی سی کی دفعہ 306اور یا 308کا اطلاق ہوسکتا ہے یا نہیں ہیں۔

یہ کہ آیا پولیس جس کو خودکشی کے طورپر دیکھ رہی ہے کہ اس کے لئے اداکار کو مجبور تو نہیں کیاگیاتھا؟“۔

ششانت سنگھ کی موت
مضافاتی باندرہ کے اپنے اپارٹمنٹ میں 14جون کے روز ششانت سنگھ نے خودکشی کی تھی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ سے بات ثابت ہوگئی کہ موت کی وجہہ سولی پر لٹکنے کے سبب دم گھٹنے سے ہوئی ہے