آپ کا ہندوستان انگیز ہے۔ ڈیزائنر کونال مرچنٹ کے مودی کا ٹیبل تیار کرنے سے انکار کردیا

,

   

مذکورہ ڈائزنر نے کہاکہ وہ برسراقتدار بی جے پی کے”نسل پرستی‘ فسطائیت اور ”دھوکہ بازی“ سے جڑنا نہیں چاہتے ہیں


وزیراعظم نریندر مودی اور مذکورہ برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے مخالف مسلم تشدد پر خاموشی کے خلاف اختلاف رائے کی ان نادرآوازوں میں سے ایک کے طور پر ابھرتے ہوئے ڈائزنر کونال مرچنٹ مودی کے لئے ایک ٹیبل تیار کرنے سے انکار کیا اور اپنے ضمیر‘ حکومت کے ”متعصبانہ رویہ“ اور نفرت انگیز“ ہندوستان کا حوالہ دیا ہے۔

کونال مرچنٹ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اسکرین شاٹس(24گھنٹوں کے بعد جو غائب ہوگئے) جمعہ کے روز شیئر کئے تھا کہ انہیں 12اپریل کے روز وزیراعظم نریندر مودی کے پرائیوٹ سکریٹری وویک کمار کی جانب سے ایک ای میل موصول ہوا تھا جس میں مرچنٹ کو جانکاری دی گئی کہ انہیں ”وزیراعظم کیلئے استعمال ہونے والے ایک خصوصی ٹیبل کی تیاری کے لئے“ منتخب کیاگیاہے۔

یہ ٹیبل مودی او ران کے جانشینوں کے لئے مستقل طور پر استعمال میں آنے والا ہے۔

ان کا یہ ردعمل ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند دن قبل ہی ہندوستان بھر میں رام نومی پر ہندوتوا ریالیوں میں خونی کھیل دیکھا گیا ہے جس میں غنڈوں اورہجوم مدھیہ پردیش‘ گوا‘ گجرات‘ کرناٹک او ردیگر مقامات پر مخالف مسلم تشدد میں ملوث پائے گئے ہیں۔


کمار کے ای میل پر اپنے جواب میں مرچنٹ نے واضح طور پر مود ی کے لئے ٹیبل کی تیاری سے انکار کیوں کیاہے اس کی وضاحت کی ہے۔

انہیں او ران کے کام ک منتخب کرنے کے لئے مذکورہ خانگی سکریٹری کا شکریہ ادا کتے ہوئے اس ڈائزنر نے کہاکہ احترام کے ساتھ اس موقع کو مسترد کررہے ہیں۔

کونال مرچنٹ نے زوردیا کہ وہ ایک سکیولر‘ پولرل‘ رواداراور تہذیبی قوت پر یقین رکھتے ہیں جو 7000سال پرانی ہے‘ باہری لوگوں کو ”قبول کرنے کا ریکارڈ(ایک اصطلاح جو ہندوستانی مسلمانوں کے بادشاہوں کی تاریخ کے لئے بی جے پی استعمال کرتی ہے)۔

مودی کے پرائیوٹ سکریٹری کو ای میل میں کنال نے کہاکہ”جب 20فیصد ہمارے ساتھی شہری غربت کی سطح سے نیچے کی زندگی گذار رہے ہیں اور وہیں 22فیصد ہمارے ساتھی شہری جو مسلمان ہیں آپ کی حکومت او راس کی بنائی گئی پالیسیوں کی وجہہ سے پسماندہ حالات میں رہ رہے ہیں‘ میں اخلاقی اور غیر اخلاقی طور پر ہماری حکومت کے سربراہ کے لئے ایک ٹیبل ڈیزائن او رتشکیل کروں جس پربیٹھ کر ایسے قوانین او رپالیسیاں جو اقلیتوں کے لئے مزید علیحدگی اور محرومی کے ایجنڈے پر مشتمل ہوں تیار کی جاسکیں“

انہوں نے وویک کمار کو تاریخ یاددلاتے ہوئے کہاکہ ”نازیوں کی حمایت کرنے والے‘ انہیں سپلائی کرنے والوں اور ان کا پروپگنڈوں کرنے والوں کے ساتھ تاریخ نے نازیوں جیساسلو ک کیاہے۔

وزیراعظم کو دئے گئے اپنے تضحیک آمیز جواب میں کنال مرچنٹ نے زوردیا کہ”میں اس حکومت سے کچھ لینا دینا نہیں چاہتاہوں او رنہ ہی میں اس میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتاہوں‘ ایسا نہ ہو تاریخ مجھے آپ کی نسل پرستی‘ فاشزم‘ تخریبی سونچ کے ساتھ ساتھ آپ کی غنڈہ گردی سے جوڑے دے۔

ایک ڈائزنر کے طو رپر میں نے اپنے اردگردکے لوگوں کے معیارزندگی کو متاثر کرنے اور بلند کرنے کی کوشش کی ہے“۔انہوں نے مہاتماگاندھی کے فلسفے عدم تشدد کو بھی اس موقع پر اجاگر کیا