اسدالدین اویسی نے کہاکہ ”ہمیں امید ہے چین پر وزیراعظم بحث کی اجاز ت دیں گے“۔

,

   

اس کے علاوہ انہوں نے ائی ایس آر او کے سائنس دانوں اور عالمی فاتح نیرج چوپڑا کوپارلیمنٹ میں مدعو کرنے او رانہیں اعزازپیش کرنے کی بھی مانگ کی ہے۔
حیدرآباد۔مرکزکی جانب سے ستمبر18سے 22تک ایک ”پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس“ طلب کرنے کے بعد صدر مجلس اتحاد المسلمین اور لوک سبھا ایم پی اسدالدین اواسی نے کہاکہ ”ہمیں امید ہے کہ وزیراعظم چین پر ایک بحث کی اجازت دیں گے“۔

صدر اے ائی ایم ائی ایم نے ائی ایس آر او کے سائنس دانوں اور عالمی فاتح نیرج چوپڑا کوپارلیمنٹ میں مدعو کرنے او رانہیں اعزازپیش کرنے کی بھی مانگ کی ہے۔

اویسی نے اے این ائی کو بتایاکہ ”ہم شروع سے ہی ایک خصوصی اجلا س کی مانگ کررہے ہیں کیونکہ چین نے ہندوستان کی زمین پر 2000اسکوئر کیلو میٹر تک قبضہ کرلیاہے۔

چین دسپانگ اور ڈیم چوک سے دستبرداری اختیار نہیں کررہا ہے۔ اب ایک خصوصی اجلاس طلب کرلیاگیا ہے‘ ہمیں امید ہے کہ چین پر بحث کی وزیراعظم اجازت دیں گے۔د وسرا یہ کہ روہنی کمیشن نے اپنی رپورٹ دیدی ہے۔

لہذا ہم مودی حکومت سے مانگ کرتے ہیں کہ وہ اس خصوصی اجلاس میں ایک بل پیش کریں تاکہ 50فیصد تحفظات کی حد کو ختم کیاجاسکے۔تیسرا یہ کہ ائی ایس آر او کے سائنس دانوں اور عالمی فاتح نیرج چوپڑا کوپارلیمنٹ میں مدعو کریں او رانہیں اعزازپیش کریں۔

چوتھا یہ قیاس لگایاجارہا ہے کہ ایک ملک‘ ایک الیکشن ایسا نہیں ہوسکتا۔ ہندوستان کے ائین کے یہ خلاف ہے کیونکہ وفاقیت ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے کا حصہ ہے۔ راجیہ سبھا میں بی جے پی کے پاس اکثریت نہیں ہے۔

اس کے علاوہ متعدد اپوزیشن ریاستیں اس کو تسلیم نہیں کریں گے۔ ہم نے یہ مانگ کرتے ہیں کہ مودی حکومت بتائے کہ سرمائی اجلاس کب منعقد کیاجائے گا۔

خصوصی اجلاس کا اعلان سیاسی حلقو ں میں حیران کن ثابت ہورہا ہے کیونکہ سیاسی جماعتیں اسی سال پانچ ریاستوں میں مجوزہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں] میں مصروف ہیں۔

عام طور سے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس نومبر کے آخری ہفتہ سے شروع ہوتا ہے۔